ترنمول کانگریس رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے جمعرات کے روز لوک سبھا میں نیوز چینل ’زی نیوز‘ اور صحافی سدھیر چودھری کے خلاف مراعات شکنی کی تجویز پیش کر دی۔ موئترا نے سدھیر چودھری پر غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے یہ تجویز پیش کی۔ لیکن لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے موئترا کی اس تجویز کو مسترد کر دیا۔
Published: 04 Jul 2019, 2:10 PM IST
دراصل مہوا موئترا نے لوک سبھا میں ’فاشزم کے سات نشان‘ موضوع پر گزشتہ ہفتہ ایک تقریر کی تھی جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ سدھیر چودھری نے ان کی تقریر کو سرقہ یعنی چوری قرار دیا۔ زی نیوز چینل پر انھوں نے مہوا کی تقریر پر ایک پورا شو کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کی تقریر میں ایک امریکی سیاسی کمنٹیٹر مارٹن لانگ مین کے الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ معاملہ طول پکڑنے کے بعد خود لانگ مین نے ایک ٹوئٹ کر کے سدھیر چودھری کے الزامات کو سرے سے خارج کر دیا۔
Published: 04 Jul 2019, 2:10 PM IST
امریکی سیاسی کمنٹیٹر مارٹن لانگ مین نے مہوا موئترا کے حق میں جاری ٹوئٹ میں نہ صرف سدھیر چودھری کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا بلکہ رائٹ وِنگ کے لوگوں کو نشانہ بھی بنایا۔ انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’میں ہندوستان میں کافی مشہور ہو گیا ہوں کیونکہ ایک سیاسی لیڈر پر غلط الزام لگ رہا ہے کہ انھوں نے میری تحریر سے چوری کی ہے۔ یہ بے حد مزیدار بات ہے۔ لیکن رائٹ وِنگ بے وقوف ہر ملک میں ایک جیسے ہی ہوتے ہیں۔‘‘
Published: 04 Jul 2019, 2:10 PM IST
قابل ذکر ہے کہ سدھیر چودھری کے ذریعہ اپنے اوپر الزام عائد کیے جانے کے بعد مہوا موئترا نے میڈیا میں بیان دیا تھا کہ ’’ادبی سرقہ تب ہوتا ہے جب کوئی اپنے حوالہ کا تذکرہ نہ کرے۔ میری تقریر میں حوالہ کا واضح طور پر ذکر موجود ہے جو ماہر سیاست ڈاکٹر لارنس ڈبلیو برٹ کے ذریعہ تیار ہولوکاسٹ میوزیم تھا جس میں شروعاتی فاشزم کے 14 نشانات کا تذکرہ ہے۔‘‘
Published: 04 Jul 2019, 2:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 04 Jul 2019, 2:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز