کولکاتا:ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) رکن اسمبلی سمریش داس کا پیر کی صبح کورونا سے انتقال ہوگیا۔ 77 سالہ سمریش داس مشرقی مدنا پور کے ایگرا سے رکن اسمبلی تھے۔ ٹی ایم سی رکن اسمبلی نے آج صبح تقریباً سوا چار بجے آخری سانس لی۔ کورونا سے ٹی ایم سی کے یہ دوسرے رکن اسمبلی کی موت ہوئی ہے۔ اس سے پہلے 24 جون کو جنوبی 24 پرگنا ضلع کے فالٹا سے 60 سالہ تمنوش گھوش کی انفیکشن نے جان لےلی تھی۔ ایم ایل اے امری اسپتال سالٹ لیک میں علاج کے لئے داخل ہوئے تھے۔
Published: undefined
موصول اطلاع کے مطابق سمریش داس کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد 16 جولائی کو پنسکرا بروما اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا گیا تھا۔ طبیعت بگڑنے پر انہیں کولکاتا کے کووڈ -19 اسپتال سالٹ لیک لے جایا گیا۔ وہ کئی دنوں سے وینٹی لیٹر پر تھے۔
Published: undefined
سمریش داس کے کنبے کے کئی دیگر ارکان بھی کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔ حالانکہ بعد میں وہ لوگ انفیکشن سے ٹھیک ہوگئے تھے۔ ٹی ایم سی رکن اسمبلی سمریش داس کی پیر کی صبح 4:15 بجے موت ہوگئی۔ وہ 2009 میں ٹی ایم سی کے ٹکٹ پر لوک سبھا الیکشن جیتے تھے۔ مشرقی مدنا پور میں وہ ٹی ایم سی کے ایک اہم اور مضبوط پکڑ والے رہنما تھے۔ سال 2011 اور 2016 میں وہ رکن اسمبلی بنے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز