بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے مغربی بنگال حکومت کے سینئر وزیر فرہاد حکیم نے کہا ہے کہ کل بی جے پی کارکنان نے جس غنڈہ گردی کا مظاہرکیا ہے اس سےبی جے پی کا ایجنڈا وضح ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی پر دہشت گردی کا بھی الزام لگایا اور کہا کہ کل اس نے ثابت کردیا کہ وہ سیاسی جماعت نہیں ہے۔
Published: undefined
شہری ترقیات کے وزیر فرہاد حکیم نے سیاسی تحریک کے نام پر دہشت گردوں کی طرح برتاؤ کرنے پر بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ غنڈہ گردی کے ذریعہ ریاست کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ پولس نے بی جے پی کے سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ کل بی جے پی نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کسی بھی سیاسی پارٹی کے جلوس سے کوئی بم یا بندوقیں برآمد نہیں کی گئیں ہیں۔ '
Published: undefined
بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے فرہاد نے دہلی اور اتر پردیش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گجرات، دہلی اور اتر پردیش میں پرتشدد ماحول پیدا کیا ہے۔'' اب بی جے پی بنگال میں بھی بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولیس انتظامیہ نے قانون کے مطابق کارروائی کی ہے۔
Published: undefined
جمعرات کو بی جے پی کی مہم کے آغاز پر کلکتہ کے ہیسٹنگ اور سنترا گاچھی اسکوائر میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا تھا۔ پولیس نے جلوس کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھیوں کا استعمال کیا۔ پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined