ترنمول کانگریس کی رہنما اور رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے دہلی پولیس کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ بلا طلب لگائے گئے بی ایس ایف کے جوانوں کو ان کے گھر کے باہر سے واپس بلا لیا جائے۔
Published: 14 Feb 2021, 7:11 AM IST
مغربی بنگال کے کرشنا نگر حلقے سے رکن پارلیمنٹ مہوا نے دہلی کے پولیس کمشنر ایس این شریواستو اور کناٹ پلیس ایس ایچ او کو اس سلسلے میں آج ایک خط لکھا ہے۔ خط کے مطابق انہوں نے کبھی اس طرح کی سکیورٹی نہیں مانگی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے گھر کے باہر بی ایس ایف کی تعیناتی کرکے ان کی جاسوسی کروائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ ہٹایا جائے۔
Published: 14 Feb 2021, 7:11 AM IST
انہوں نے کہا،’بارہ کھمبا روڈ تھانے کے ایس ایچ او جمعہ کی شام تقریباً ساڑھے چھ بجے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے لیے آئے۔ اس کے بعد تقریباً 10 بجے رات بی ایس ایف کے تین اہلکاروں کو گھر کے باہر تعینات کر دیا گیا۔ ان سلامتی اہلکاروں کے برتاؤ سے لگا کہ وہ موومنٹ نوٹ کر رہے ہیں۔ مجھے محسوس ہوا کہ میں کسی طرح کی نگرانی میں ہوں۔ پرائیویسی کا حق بنیادی حق ہے۔ تین ہتھیار بند پولیس اہلکار میرے گھر کے باہر تعینات ہیں جبکہ میں نے سکیورٹی نہیں مانگی ہے۔ انھیں ہٹایا جائے‘۔
Published: 14 Feb 2021, 7:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 14 Feb 2021, 7:11 AM IST
تصویر: پریس ریلیز