کانگریس کی گوا یونٹ کے انچارج دنیش گنڈو راؤ نے ہفتہ کو دعویٰ کیا کہ ترنمول کانگریس اپنی پارٹی میں شامل ہونے کے لیے دوسری پارٹیوں کے ممکنہ امیدواروں کو 10 کروڑ روپے سے 20 کروڑ روپے تک کی پیشکش کر رہی ہے۔ انھوں نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر کانگریس کو کمزور کرنے اور برسراقتدار بی جے پی کی مدد کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔
Published: undefined
دنیش گنڈو راؤ نے پنجی میں کہا کہ ترنمول کانگریس نے گوا میں کیا تعاون کیا ہے۔ آج اس کے لیڈران کروڑوں-کروڑوں روپے لے کر آ رہے ہیں۔ لوگوں کو پیشکش کی جا رہی ہے، امیدوار بنو، ہم آپ کو 20 کروڑ روپے دیں گے... 10 کروڑ روپے دیں گے۔ یہ پیسہ کہاں سے اور کس لیے آ رہا ہے۔ اس کا مقصد کیا ہے۔‘‘
Published: undefined
دنیش گنڈو راؤ نے کہا کہ ’’ایجنڈا بہت واضح ہے۔ وہ بی جے پی کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ اب ترنمول کانگریس سے اتحاد کو قبول کرنے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے، کیونکہ وہ کانگریس کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، بی جے پی کو نہیں۔ یہ ان کا ایجنڈا ہے، تو ہم ان کے اتحاد کو کیسے قبول کر سکتے ہیں؟‘‘
Published: undefined
کانگریس لیڈر نے یہ بھی کہا کہ ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی بی جے پی کے خلاف مہاگٹھ بندھن نہیں بنا رہی ہے، بلکہ بی جے پی مخالف پارٹیوں کو توڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ دنیش گنڈو راؤ نے کہا کہ وہ مہاگٹھ بندھن کو ہی توڑ رہی ہیں، وہ آج ملک بھر میں گھوم رہی ہیں اور بی جے پی سے نہیں لڑنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ بی جے پی سے لڑنے کے نام پر وہ کانگریس کو کمزور کرنا چاہتی ہیں، کانگریس کو تباہ کرنا چاہتی ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined