دہلی کی تیس ہزاری کورٹ میں ہفتہ کو وکلاء اور پولس کے درمیان ہوئے تشدد کے بعد دہلی پولس نے شمالی دہلی کے اسپیشل پولس کمشنر (قانون) سنجے سنگھ کو ہٹا دیا ہے اور جنوبی دہلی کے اسپیشل پولس کمشنر آر ایس كرشن کو شمالی دہلی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ تیس ہزاری کورٹ میں ہوئے واقعہ کے بعد 1990 بیچ کے آئی پی ایس افسر سنجے سنگھ کو فی الحال عارضی مدت کے لئے کوئی تعیناتی نہیں دی گئی ہے۔
Published: undefined
اس معاملہ میں دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے اتوار کو از خود نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے کی سماعت کی تھی، انہوں نے مرکزی حکومت، بار کونسل آف انڈیا، بار کونسل آف دہلی، دہلی کے تمام اضلاع کی عدالتوں کے بار ایسوسی ایشن کو نوٹس جاری کیا۔
Published: undefined
ہفتہ کو دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ڈی این پٹیل، ہائی کورٹ کے دوسرے سینئر ججوں کے ساتھ دہلی پولس کے ڈپٹی کمشنر اور دہلی کے ایڈیشنل چیف سیكرٹری کے ساتھ کئی گھنٹوں تک میٹنگ کی تھی۔
Published: undefined
غور طلب ہے کہ ہفتہ کو تیس ہزاری کورٹ احاطے میں پارکنگ تنازعہ نے پرتشدد شکل اختیار کرلی تھی، اس تنازعہ میں تیس ہزاری کورٹ میں وکلاء اور پولس کے درمیان پرتشدد جھڑپیں بھی ہوئیں تھی، جس کے بعد مشتعل وکلاء نے کچھ پولس افسران کی پٹائی بھی کر دی تھی، اس کے بعد پولس پر فائرنگ کرنے کے الزام بھی لگے ہیں، فائرنگ میں دو وکیل زخمی ہو گئے تھے، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، فی الحال ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined