لوک سبھا انتخاب اپنے آخری مراحل میں ہے۔ آخری مرحلے کی ووٹنگ یکم جون کو ہونی ہے اور 4 جون کو نتائج سامنے آ جائیں گے۔ اس سے قبل انڈیا اتحاد کے سرکردہ لیڈران مرکز میں حکومت بنانے کو لے کر پُرامید نظر آ رہے ہیں۔ کانگریس نے تو آج اس اُمید کا اظہار ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں فلم ’پٹھان‘ کے ایک مشہور ڈائیلاگ کا استعمال کرتے ہوئے کیا ہے۔ ’ایکس‘ پر کانگریس نے لکھا ہے ’’کرسی کی پیٹی باندھ لیجیے، تاپمان (درجہ حرارت) بڑھ رہا ہے۔ انڈیا کی سرکار آ رہی ہے۔‘‘
Published: undefined
اس سوشل میڈیا پوسٹ کے ساتھ کانگریس نے راہل گاندھی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ یہ ویڈیو ایک انتخابی جلسہ کی ہے جس میں راہل گاندھی موجود لوگوں سے کہتے ہیں ’’بہت گرمی ہے‘‘، اور پھر مسکراتے ہوئے اپنے سر پر بوتل سے پانی ڈال لیتے ہیں۔ یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آج اتر پردیش کے بانسگاؤں میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے ساتھ سماجوادی پارٹی چیف اکھلیش یادو بھی دکھائی دیے۔ آخری مرحلے میں جن سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے، وہاں انتخابی مہم عروج پر ہے۔ راہل گاندھی جہاں اتر پردیش میں موجود ہیں، وہیں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ہماچل پردیش میں پارٹی امیدواروں کی حمایت میں مہم چلا رہی ہیں۔ علاوہ ازیں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے پنجاب کے امرتسر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دکھائی دیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز