عالمگیر شہرت یافتہ تبتی مذہبی پیشوا دلائی لامہ کو دنیا بھر میں کئی ایوارڈ مل چکے ہیں۔ انھیں 1959 میں ’ریمن میگسیسے ایوارڈ‘ کے لیے بھی منتخب کیا گیا تھا، لیکن حیرانی کی بات ہے کہ 64 سال بعد 26 اپریل 2023 کو یہ ٹرافی ان کے ہاتھوں میں ملی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایوارڈ لے کر میگسیسے ٹیم ہماچل پردیش واقع دلائی لامہ کی رہائش پر پہنچی اور ان کے حوالے کیا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ 1959 میں دلائی لامہ کو اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا تھا کیونکہ انھوں نے تبتی طبقہ کے لیے ناقابل فراموش جدوجہد کی تھ۔ دلائی لامہ اس وقت ایوارڈ نہیں لے پائے تھے کیونکہ وہ تبت سے ہندوستان چلے آئے تھے۔ اس ایوارڈ کو دینے کے لیے ایوارڈ فاؤنڈیشن کی سربراہ سوسنّا بی افان اور ٹرسٹی ایملی اے ابریرا نے دلائی لامہ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران ہی دلائی لامہ کو باضابطہ اس ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ فلپائن کے ساتویں صدر ریمن میگسیسے کی یاد میں ہر سال ریمن میگسیسے ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ اس ایوارڈ کی بنیاد 1957 میں پڑی تھی، ایشیا کا نوبل ایوارڈ کہا جانے والا یہ اعزاز سماجی خدمت سمیت کئی دیگر شعبوں کی اہم ہستیوں کو دیا جاتا ہے۔ دلائی لامہ 1959 میں چینی حکومت کے خلاف ایک ناکام بغاوت کے بعد ہندوستان آ گئے تھے، اور تب سے یہیں رہ کر سماج کی بھلائی کے لیے لگاتار کام کر رہے ہیں۔ دلائی لامہ کو نوبل امن انعام بھی مل چکا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined