سری نگر: عالمی قہر انگیز وبا کورونا وائرس کے پیش نظر وادی کشمیر میں تین ہفتوں سے مکمل لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے پیش نظر بدھ کے روز بھی جہاں ایک طرف معمولات زندگی ٹھپ رہی وہیں وائرس متاثرین میں اضافے سے لوگوں میں خوف وتشویش کی لہر بڑھ رہی ہے۔
Published: undefined
مکمل لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے کے لئے جہاں انتظامیہ کی طرف سے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے وہیں لوگ بھی گھروں میں ہی بیٹھنے رہنے کو ترجیح دے کر وائرس کے خلاف بنرد آزما ہیں۔ ادھر لوگوں کی تواتر کے ساتھ یہ شکایات ہیں کہ پابندیوں کے نام سڑکوں پر تعینات سیکورٹی فورسز اہلکار گھروں سے مجبوری کی حالت میں نکلنے والوں کو بھی زد کوب کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
صوبہ جموں میں بھی لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبے کے تمام ضلع وصدر مقامات میں بازار بند اور سڑکیں سنسان ہیں اور لوگ گھروں میں ہی محصور ہیں جس کے باعث ہر سو سناٹا ہی سناٹا چھایا ہوا ہے۔ لداخ یونین ٹریٹری میں اب تک کل کورونا وائرس کے 14 مثبت کیسز درج ہوئے ہیں جن میں سے 10 صحتیاب ہوئے ہیں۔ تاہم یونین ٹریٹری میں صورتحال میں بہتری آںے کے باوجود لاک ڈاؤن جاری ہے اور لوگ اپنی سرگرمیاں گھروں تک ہی محدود رکھے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
جموں وکشمیر میں اب تک کورونا وائرس کے 125 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 118 کیسز ایکٹیو ہیں۔ ان ایکٹیو کیسز میں 94 کشمیر میں جبکہ 24 جموں میں ہیں۔ وائرس متاثرین میں سے اب تک تین کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ چار متاثرین روبہ صحت ہوئے ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں مشتبہ افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جن میں ہر روز درجنوں کو صحتیاب یا ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں رخصت بھی کیا جاتا ہے۔
Published: undefined
یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار جس نے بدھ کے روز سری نگر کے بعض علاقوں کا دورہ کیا، کا کہنا ہے کہ سری نگر میں مکمل لاک ڈاؤن ہے اور لوگ گھروں میں ہی بیٹھنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرفیو جیسی پابندیوں کے بیچ اگر کوئی عالم مجبوری میں گھر سے باہر نکلتا بھی ہے تو وہ ماسک لگائے ہوتا ہے۔ وادی کے دیگر تمام ضلع و تحصیل صدر مقامات و دیگر چھوٹے بڑے قصبہ جات میں بھی لوگ گھروں میں ہی بیٹھے ہوئے ہیں اور متعلقہ انتطامیہ بھی لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے کے لئے متحرک ہیں۔
Published: undefined
لوگوں کو کہیں بھی بھیڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اور سماجی دوری کو بنائے رکھنے کے لئے لوگوں کو ان کاموں سے احتراز کرنے کی تاکید کی جا رہی ہے جن میں لوگ جمع ہونے کا احتمال ہو۔ دریں اثنا لوگوں کا الزام ہے کہ پابندیوں کے نام پر سڑکوں پر تعینات سیکورٹی فورسز اہلکار مجبوری کی حالت میں گھروں سے نکلنے والوں کو بھی زد کوب کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ گھروں میں بیٹھنے کو ہر حال میں ترجیح دے رہے ہیں لیکن اگر کسی کو مجبوری کی حالت میں گھر سے نکلنا پڑتا ہے تو پولیس اس کو زد کوب کرتی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر صوبہ جموں میں پہلی سے نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبا کو ماس پروموشن یعنی امتحانات میں شریک ہوئے بغیر اگلے کلاسوں میں داخلہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ڈپٹی سکریٹری نے باضابطہ طور پر احکامات جاری کردیئے ہیں۔ وادی میں یہ امتحانات گزشتہ برس کے اواخر میں لئے گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز