قومی خبریں

فرخ آباد: رنجش کے سبب ایک ہی خاندان کے تین افراد کا قتل

پولیس کے مطابق گاؤں گدن پور دیوراج پور کا رہائشی لڑکی کا بھائی اونیش اپنے خالو سریندر کے گھر کلہاڑی لے کر پہنچا اور حملہ کر دیا۔ حملہ میں سریندر، اس کی بیوی سلوچنا اور بیٹے اتل کی موت ہوگئی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

فرخ آباد: اترپردیش میں فرخ آباد کے کمال گنج علاقہ میں ایک شخص نے اپنی بہن کو بھگانے کی رنجش میں ملزم کے والدین اور بھائی سمیت تین افراد کی کلہاڑی سے کاٹ کر قتل کر دیا اور بزرگ و معصوم کو سنگین طور پر زخمی کردیا۔ قتل کو انجام دینے کے بعد قاتل کلہاڑی کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔

Published: undefined

پولیس ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ علاقہ کے گاؤں گدن پور دیوراج پور کا رہائشی جمعہ کی دیر شب تقریباً 8 بجے لڑکی کا بھائی اونیش اپنے خالو سریندر کے گھر کلہاڑی لے کر پہنچا اور حملہ کردیا۔ حملہ میں سریندر اس کی بیوی سلوچنا اور بیٹے اتل کی موت ہوگئی اور سریندر کی ماں تاراوتی اور بیٹا وویک سنگین طور پر زخمی ہوگئے۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق مہلوک سریندر عرف پپو(40) کمال گنج بلاک کے سامنے موچی کا کام کرتا تھا۔ اس کا 22 سالہ بیٹا درگیش 20 نومبر کو گھر سے لاپتہ ہوگیا۔ اس کے بعد 28 نومبر کو گاؤں کی ایک لڑکی بھی غائب ہوگئی۔ لڑکی کے باپ نے سریندر، سلوچنا اور درگیش سمیت سات لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ پولیس ابھی تک نہ تو لڑکی کو برآمد کر سکی اور نہ ہی درگیش واپس آیا۔ اسی کی وجہ سے دونوں خاندانوں میں رنجش چل رہی تھی۔

Published: undefined

پولیس سپرنٹنڈنٹ انل کمار مشرا دیرشب موقع واردات پر پہنچے اور انھوں نے دیہی باشندوں کو مناسب کارروائی کرانے کا یقین دلایا۔ پولیس نے قاتل اونیش کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ حملہ میں زخمی بزرگ اور بچے کو علاج کے لئے قریبی کمیونٹی صحت مرکز میں داخل کرایا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع اسپتال فتح گڑھ بھیج دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined