قومی خبریں

جہانگیرپوری میں تین منزلہ عمارت گرنے سے تین افراد جاں بحق

دہلی کے جہانگیر پوری میں ایک پرانی اور خستہ حال عمارت گرنے سے تین افراد کی موت ہو گئی۔ تین منزلہ عمارت گرنے سے کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جن کے لیے امدادی کام جاری ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: دہلی کے جہانگیر پوری میں ایک پرانی اور خستہ حال عمارت گرنے سے تین افراد کی موت ہو گئی۔ تین منزلہ عمارت گرنے سے کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جن کے لیے امدادی کام جاری ہے۔

Published: undefined

حکام کا کہنا ہے کہ ملبے تلے مزید کچھ لوگ پھنسے ہو سکتے ہیں جنہیں نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پولیس نے اس سے قبل ملبے سے ایک خاتون سمیت دو لاشیں برآمد کی تھیں۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ اس واقعے میں ہلاک ہونے والے تیسرے شخص کا نام مکیش کمار (45) ہے، جو زخمی ہوا اور اسپتال میں علاج کے دوران فوت ہو گیا۔

Published: undefined

ان کا کہنا تھا کہ گرنے والی تین منزلہ عمارت گارمنٹس فیکٹری تھی۔ عہدیدار نے بتایا کہ عمارت کے اندر مرمت کا کچھ کام جاری تھا جب یہ گر گئی۔ دہلی فائر سروس (ڈی ایف ایس) کے عہدیداروں نے بتایا کہ انہیں تقریباً 12.51 بجے ایک ہنگامی کال موصول ہوئی جس کے بعد پانچ فائر ٹینڈر موقع پر بھیجے گئے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ایک سال قبل بھی اس فیکٹری میں مرمت کا کام کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود فیکٹری کی تینوں منزلوں پر مختلف کام کیا جا رہا تھا۔ مرمتی کام کے دوران عمارت کا اگلا حصہ گر گیا اور وہاں کام کرنے والے تقریباً 6 سے 7 افراد ملبے تلے دب گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کیا اور چار لوگوں کو ملبے سے نکال کر بابو جگجیون رام اسپتال لے جایا گیا۔ ملبہ ہٹانے کا کام تاحال جاری ہے اور پورے علاقے میں افراتفری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined