قومی خبریں

جولائی ماہ سے نافذ ہوں گے تین نئے مجرمانہ قانون، وزارت داخلہ نے جاری کیا نوٹیفکیشن

مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے تین نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں، ان کے مطابق نئے قوانین کے التزامات یکم جولائی سے نافذ ہوں گے۔

<div class="paragraphs"><p>آفس وزارت داخلہ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

آفس وزارت داخلہ، تصویر آئی اے این ایس

 

ہندوستان میں مجرمانہ نظام انصاف کو پوری طرح سے بدلنے کے لیے یکم جولائی کو تین نئے قوانین نافذ کیے جائیں گے۔ یہ تینوں قوانین ’بھارتیہ نیائے سنہیتا‘ (انڈین جیوڈیشیل کوڈ)، ’بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہیتا‘ (انڈین سٹیزن سیکورٹی کوڈ) اور ’بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم‘ (انڈین ایویڈنس ایکٹ) ہیں۔ ان تینوں ہی قوانین کو گزشتہ سال 21 ستمبر کو پارلیمنٹ سے منظوری ملی تھی۔ بعد ازاں 25 دسمبر کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھی اسے منظوری دے دی تھی۔

Published: undefined

مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے تین نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق نئے قوانین کے التزامات یکم جولائی سے نافذ ہوں گے۔ یہ قوانین نوآبادیاتی دور کی انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی)، کریمنل پینل کوڈ (سی آر پی سی) اور انڈین ایویڈنس ایکٹ 1872 کی جگہ لیں گے۔ تینوں قوانین کا مقصد مختلف جرائم اور ان کی سزاؤں کی تشریح کر ملک میں مجرمانہ نظامِ انصاف کو پوری طرح سے بدلنا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ نئے قوانین کے تحت اگر کوئی زبانی یا تحریری یا اشارتی طور سے ملک کے اتحاد و سالمیت کو ایسی سرگرمیوں کو فروغ دیتا ہے یا پھر کوشش بھی کرتا ہے تو اسے تاحیات جیل کی سزا مل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ اس پر جرمانہ کا التزام بھی نئے قانون میں شامل کیا گیا ہے۔ نئے قوانین میں ماب لنچنگ کی صورت میں گروپ کے ہر رکن کو تاحیات جیل کی سزا کا التزام ہے۔ نئے قوانین میں نابالغ سے عصمت دری کے قصورواروں کو پھانسی دینے کا بھی تذکرہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined