نئی دہلی: مرکزی حکومت کے تین زرعی قوانین کے خلاف دہلی کی سرحدوں پر جاری کسانوں کی تحریک کے تین ماہ مکمل ہونے پر کل یعنی 26 فروری کو کسان کانگریس وزارت زراعت کا محاصرہ کرے گی۔ کسان کانگریس کے نائب صدر سریندر سولنکی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا، ’’تین زرعی قوانین کے خلاف قومی راجدھانی کی سرحدوں پر چل رہی کسان تحریک کے تین مہینے مکمل ہونے پر کسان کانگریس وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کا گھیراؤ کرے گی۔‘‘
Published: undefined
سریندر سولنکی نے کہا کہ کرشی بھون کے سامنے میں بھی کسان کانگریس کے کارکنان احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس قدم کے ذریعے گزشتہ تین مہینوں سے کسانوں کے مسائل کو نظر انداز کرنے والی بی جے پی حکومت کو نیند سے بیدار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
Published: undefined
سریندر سولنکی نے کہا کہ کسان کانگریس دہلی ہریانہ ٹیکری بارڈر پر پہلے دن سے ہی کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم پہلے دن سے کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم کسان مخالف قوانین کے خلاف کئی ریلیاں کر چکے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اب تک ان تین قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہویے 200 سے زائد کسانوں نے اپنی جان گنوائی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک سے بھی کسان تحریک کو حمایت دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان کانگریس کسانوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ جدوجہد کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک نریندر مودی حکومت ان تینوں قوانین کو وپس نہیں لیتی، کسان کانگریس قومی راجدھانی کی سرحدوں پر کسانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کھڑی رہے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز