جگدل پور: چھتیس گڑھ کے ضلع سُکما کے بُرکاپال علاقے میں پولس اور ماؤنوازوں کے درمیان ہونے والی مڈبھیڑ میں پولس نے تین وردی ملبوس ماؤنواز کو مار گریا جن کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت کی جارہی ہے۔
Published: undefined
بستررینج کے انسپکٹر جنرل آف پولس وویکانند سنہا نے بتایا کہ جگرگنڈہ تھانہ سے پولس کی مشترکہ ٹیم گشت سرچنگ پر روانہ کی گئی تھی۔ شام کو لوٹتے وقت مُکرَم نالے کے قریب داؤں لگا کر ماؤنوازوں نے پولس پر فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کاروائی میں پولس نے بھی مورچہ سنبھالتے ہوئے گولی باری کی۔تقریباً نصف گھنٹے تک دونوں جانب سے ہونے والی رک رک کر فائرنگ کے بعد آخر کار ماؤنوازوں کے پیراکھڑ گئے اور وہ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر جنگل میں بھاگ گئے۔
Published: undefined
جائے وقوعہ کی تلاشی کے دوران تین وردی ملبوس ماؤنوازوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہے جن کی شناخت کی جارہی ہے۔ موقع سے انساس رائفل کے ساتھ بڑی مقدار میں دھماکہ خیز سامان ضبط کیے گئے ہیں۔ انساس رائفل ملنے سے یہ سمجھا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونےو الے ماؤنوازوں میں کوئی بڑا عہدیدار ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
سنہا نے بتایا کہ پولس کی ٹیم مفرورملزموں اور وارنٹیوں کا سراغ لگانےکی غرض موضع ڈلَّا، ملیم پلی، سُکنپَلی سے لوٹ رہی تھی کہ جنگل میں دو افراد کوڑسے منگو اور موڑیم لکھو پولس کو دیکھ کر چھپنے لگے جنھیں تعاقب کرکے دبوچ لیا گیا۔ دونوں ہی ماؤنواز لمبے عرصے سے فرار تھے۔ ماؤنوازوں کے خلاف عدالت کی جانب سےمستقل وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined