ہریانہ میں کورونا انفیکشن کے آج 821 نئے معاملے سامنے آئے جس سے ریاست میں اس وباکے متاثرین کی مجموعی تعداد 278961 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 271038 ٹھیک ہوچکے ہیں۔ تین کورونا مریضوں کے آج دم توڑ دینے سے ریاست میں اس وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 3093 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
ریاست کے صحت اور خاندانی فلاح و بہبود محکمہ کی طرف سے کورونا کی صورتحال پر جاری بلیٹن میں یہ اطلاع دی گئی۔ ریاست میں کورونا انفیکشن کی شرح 4.65فیصد، ریکوری شرح 97.16فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.11 فیصد ہے۔ ریاست کے تمام 22اضلاع میں کورونا کے معاملات میں اضافہ نظرآرہا ہے۔
Published: undefined
ریاست میں کورونا کے آج گروگرام میں 141، فرید آباد 49، سونی پت 32، حصار 16، امبالہ 108، کرنال 123، پانی پت 9، روہتک چھ، پنچکولہ 85، کروکشیتر 110، یمنا نگر 69، سرسہ 17، بھیوانی تین، ججھر چھ، فتح آباد گیارہ، کیتھل 14 اور جند میں 22معاملے آئے۔ ریواڑی، مہندر گڑھ، پلول، نونہہ اور چرکھی دادری اضلاع میں کورونا کا آج کوئی نیا معاملہ نہیں آیا۔
Published: undefined
ریاست میں کورونا سے اب تک 3093لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ ان میں 2091مرد، 1001خواتین اور ایک ٹرانس جینڈر ہے۔ ریاست کے امبالہ، کرنال اور یمنا نگر میں ایک ایک کورونا مریض نے آج دم توڑ دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined