قومی خبریں

چنئی: ایئر فورس کے ایئر شو کے بعد افراتفری، 3 افراد جاں بحق، 230 اسپتال میں داخل

ایئر فورس کا ایئر شو دیکھنے کے لیے لاکھوں لوگ چنئی پہنچ گئے اور اس دوران افراتفری کا ماحول رہا اور لوگ پھنس گئے۔

<div class="paragraphs"><p> تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

تصویر آئی اے این ایس 

 

ہندوستانی  فضائیہ کی 92 ویں سالگرہ منانے کے لیے منعقد کیے گئے عظیم الشان ایئر شو کی وجہ سے چنئی میں لاکھوں لوگ پھنس گئے۔ ایئر شو دیکھنے گئے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان میں سے کم از کم ایک کو ہیٹ اسٹروک ہوا تھا۔ اس کے ساتھ ہی 230 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

Published: undefined

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، تین مرنے والوں کی شناخت پیرونگلاتھور کے سری نواسن (48)، کارتیکیان (34) ترووتیور اور جان (56) کوروکوپیٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ ٹریفک حکام کے ناقص تال میل کی وجہ سے، شہر کے کئی حصوں میں اسی طرح کے واقعات دیکھنے میں آئے کیونکہ مرینا بیچ پر جمع ہونے والے بہت بڑے ہجوم کو تقریب کے بعد منتشر ہونے کے لیے جدوجہد کرنا پڑی۔

Published: undefined

ایئر شو دیکھنے کے لیے لوگ صبح 11 بجے سے پہلے ہی مرینا بیچ پر جمع ہو گئے تھے۔ کئی لوگوں کو چلچلاتی دھوپ سے بچانے کے لیے چھتریوں کا استعمال کرتے دیکھا گیا۔ لمکا بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرانے کے مقصد سے منعقد کیے گئے اس ایئر شو میں تقریباً 16 لاکھ لوگوں نے حصہ لیا۔یہ تقریب  صبح 11 بجے شروع ہوئی اور دوپہر 1 بجے تک جاری رہی۔ تاہم، ہزاروں لوگ صبح 8 بجے ہی تیز دھوپ میں اچھی جگہ حاصل کرنے کے لیے جمع ہو گئے تھے۔

Published: undefined

پروگرام شروع ہونے سے پہلے ہی کئی بزرگ گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے۔ ہجوم کی پریشانی میں اضافہ کرنے کے لیے قریبی پانی فروشوں کو ہٹا دیا گیا جس سے حاضرین کو پینے کا پانی نہیں مل سکا۔ٕٹریفک کا نظام بہت خراب تھا جس کی وجہ سے افرا تفری کا ماحول رہا۔

Published: undefined

آس پاس کے علاقوں سے لوگ دھوپ اور ہجوم سے تھکے ہوئے بہت سے لوگوں کی مدد کے لیے آئے اور ضرورت مندوں کو پینے کا پانی فراہم کیا۔ اس کے ساتھ ہی میٹرو اسٹیشنوں پر بھیڑ بڑھ گئی اور لوگ گھر واپسی کے متبادل راستے تلاش کرنے لگے۔ اس افراتفری کے واقعے کے بعد لوگ منصوبہ بندی اور تیاری کے فقدان پر ناراض ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined