چنئی: تمل ناڈو کے مضافاتی علاقے چنئی کے یوراپکم میں سماعت سے محروم تین بچے منگل کی شام ریلوے پٹریوں کو عبور کرتے ہوئے ای ایم یو ٹرین کی زد میں آ گئے، جس کے نتیجے میں تینوں کی موت ہو گئی۔
Published: undefined
پولیس ذرائع نے بتایا کہ تمام لڑکے کرناٹک کے رہنے والے تھے اور پوجا کی چھٹیوں میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے چنئی آئے تھے۔ یہ تینوں بچے ونڈالور چڑیا گھر جا رہے تھے جب یہ حادثہ ہوا۔ مرنے والوں کی شناخت جے سریش (15)، اس کا بھائی روی (12) اور منجوناتھ (11) کے طور پر ہوئی ہے۔
Published: undefined
پولیس نے بتایا کہ نوجوان چھٹیوں کے دوران اپنے چچا کے گھر آئے تھے۔ چچا کا گھر ریلوے ٹریک سے چند گز کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ تینوں بچے ونڈالور چڑیا گھر کے لیے ٹرین میں سوار ہونے جا رہے تھے۔ ریلوے ٹریک کو پار کرتے وقت تینوں کو چنئی بیچ-چنگل پٹو ای ایم یو ٹرین نے ٹکر مار دی۔ گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) نے تامبرم پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے کروم پیٹ سرکاری اسپتال منتقل کر دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز