قومی خبریں

کانگریس کا سہ روزہ کنونشن 24 فروری سے رائے پور میں، معیشت اور روزگار سمیت 6 ایشوز پر ہوگا تبادلہ خیال

کے سی وینوگوپال نے کہا کہ کانگریس کے مکمل اجلاس کے دوران کانگریس ورکنگ کمیٹی کا انتخاب بھی ہوگا، اس میں پارٹی صدر سمیت 25 اراکین ہیں جن میں 12 پارٹی چیف کے ذریعہ نامزد کیے جاتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کانگریس نے آج اعلان کیا کہ پارٹی کا 85واں کنونشن یعنی مکمل اجلاس 24 فروری سے رائے پور میں شروع ہوگا۔ اس اجلاس میں سیاست، معیشت، بین الاقوامی امور، زراعت، سماجی انصاف اور روزگار سے جڑے ایشوز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مکمل اجلاس کے دوران کانگریس ورکنگ کمیٹی کا انتخاب بھی عمل میں آئے گا۔

Published: undefined

دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری اور تنظیم کے انچارج کے سی وینوگوپال نے بتایا کہ اے آئی سی سی 24 سے 26 فروری تک اپنا 85واں کنونشن منعقد کرے گی۔ اس میں معیشت اور روزگار سمیت 6 اہم ایشوز پر بات چیت کی جائے گی۔ ساتھ ہی کے سی وینوگوپال نے کہا کہ مکمل اجلاس کے دوران سی ڈبلیو سی (کانگریس ورکنگ کمیٹی) کا انتخاب بھی ہوگا۔ اس کمیٹی میں پارٹی صدر سمیت 25 اراکین ہوتے ہیں۔ 12 اراکیین پارٹی چیف کے ذریعہ نامزد کیے جاتے ہیں اور بقیہ 12 اراکین کا انتخاب اے آئی سی سی اراکین کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

اکتوبر میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے سی ڈبلیو سی کی جگہ پر 47 رکنی ایک علیحدہ کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ شامل تھے۔ ان کے ذمہ داری سنبھالنے سے پہلے ورکنگ کمیٹی کے سبھی اراکین، پارٹی کے بڑے فیصلے لینے والے اتھارٹی، اے آئی سی سی جنرل سکریٹریز اور انچارج نے اپنا استعفیٰ دے دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined