نئی دہلی: کینیڈا کے شہر کیوبیک میں تین کالجوں کی اچانک بندش سے طلباء کے سامنے بڑا بحران کھڑا ہو گیا ہے۔ سب سے زیادہ متاثر 3 ہزار ہندوستانی طلبا ہیں، جن میں 700 آن لائن کلاسز لینے والے طلبا بھی شامل ہیں۔ ان تمام کالجوں نے خود کو دیوالیہ قرار دے دیا ہے جس کی وجہ سے طلبا کی پڑھائی رک گئی ہے اور ان کی فیس بھی ڈوب گئی ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹ کے مطابق رائزنگ فینکس انٹرنیشنل انک کے تین کالج- ایم کالج ایچ مانٹریل، شیربروک میں سی ای ڈی کالج اور لانگیوئل میں سی سی ایس کیو کالج کو اچانک بند کر دیا گیا ہے۔ ان تینوں کالجوں نے کہا ہے کہ کورونا کے دوران انہیں ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اور وہ اب بند کئے جا رہے ہیں۔ لیکن اس ایک فیصلے نے ہزار طلبا کو بیچ منجدھار میں چھوڑ دیا ہے۔
Published: undefined
متعدد ہندوستانی طلبا نے اوٹاوا میں ہندوستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا تھا۔ اس شکایت کے بعد ہندوستان کے ہائی کمیشن نے تمام طلبا کے لیے رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔ رہنما ہدایات میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کوئی بھی طالب علم بغیر چھان بین کے کسی بھی ادارے کو فیس ادا نہ کرے۔ یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ آیا اس کالج کو کینیڈا کی وفاقی یا صوبائی حکومت نے تسلیم کیا ہے!
Published: undefined
فی الحال، ہندوستانی ہائی کمیشن طلباء ے پریشان نہ ہونے کی اپیل کر رہا ہے۔ کہا گیا ہے کہ ہائی کمیشن کینیڈا کی حکومت اور اس کے نمائندوں سے مسلسل رابطے میں ہے۔ طلبا کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فیس کے مسئلے کے حوالے سے کالج سے براہ راست رابطہ کیا جائے۔ اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو کیوبیک کی وزارت برائے اعلیٰ تعلیم سے مدد لی جا سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined