اتراکھنڈ کانگریس نے کرناٹک اسمبلی انتخاب میں چنتاپور اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار منی کانت راٹھوڑ کے خلاف دہرادون کی کوتوالی میں مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دی ہے۔ الزام ہے کہ راٹھوڑ کی طرف سے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، ان کی بیوی اور پورے کنبہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
Published: undefined
دہرادون میں اتراکھنڈ ریاستی کانگریس صدر کرن ماہرا نے اس معاملے میں مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست دینے کے ساتھ ہی اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مہانگر چیف ڈاکٹر جسوندر سنگھ گوگی، تنظیم کے نائب سربراہ متھرادَت جوشی نے بتایا کہ ریاستی کانگریس جنرل سکریٹری لکشمن سنگھ نیگی نے صدر کرن ماہرا کے نمائندہ کی شکل میں پیش ہو کر تھانہ کوتوالی میں ایف آئی آر درج کروائی ہے۔
Published: undefined
کانگریس نے راٹھوڑ کے خلاف ایف آئی آر کے لیے ریاست بھر میں کئی تھانوں میں درخواستیں دی ہیں۔ ایف آئی آر کی درخواست میں راٹھوڑ کی طرف سے دھمکی دیے جانے کی آڈیو بھی ثبوت کے طور پر پولیس کو دستیاب کرائی گئی ہے۔ اپنی ایف آئی آر میں کرن ماہرا نے کہا کہ کھڑگے کانگریس کے سینئر لیڈر اور قومی صدر ہیں۔ منی کانت راٹھوڑ کے اس سلوک سے کانگریس پارٹی کے کارکنان کو بے انتہا تکلیف پہنچی ہے۔
Published: undefined
متھرا دَت جوشی نے بتایا کہ کرناٹک اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کو اپنی شکست یقینی نظر آ رہی ہے اور اس کے اسمبلی امیدوار غنڈوں جیسا سلوک کرنے لگے ہیں، لیکن اس کا جواب عوام انھیں اسمبلی انتخاب میں ضرور دے گی۔ کرناٹک انتخاب میں بی جے پی کو شکست دے کر عوام سبق سکھائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز