ممبئی: ہندوستان کی معروف کاروباری شخصیت مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نیتا امبانی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے معاملے میں گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ نیوز پورٹل اے بی پی نیوز کے مطابق ملزم کا نام راکیش کمار مشرا ہے اور اسے بہار کے دربھنگہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ راکیش کی عمر 30 سال ہے اور دھمکی آمیز معاملے میں اس کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 506(2)، 507 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ بہار کے دربھنگہ میں موجود 30 سالہ نوجوان راکیش کمار مشرا نے ریلائنس فاؤنڈیشن میں فون کر کے ریلائس انڈسٹریز لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی اور ان کی بیوی نیتا امبانی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق ممبئی زون-2 کے ڈی سی پی نیلوتپل نے کہا کہ بدھ کے روز ایچ این ریلائنس اسپتال کی لینڈ لائن پر ایک کال موصول ہوئی، جس میں فون کرنے والے نے اسپتال کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی۔ ڈی بی مارگ پولیس اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ اطلاع ملنے کے دو گھنٹے کے اندر فون کرنے والے کی شناخت کر لی گئی اور تکنیکی مدد سے ملزم کی لوکیشن ٹریس کر لی گئی۔
Published: undefined
ممبئی پولیس نے بہار پولیس کو بھی اس کی اطلاع دی اور ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم بے روزگار ہے اور اس نے یہ کام کیوں کیا، اس نے ابھی تک معلومات نہیں دیں۔ خیال رہے کہ ریلائنس فاؤنڈیشن کے اس اسپتال کی لینڈ لائن پر کال آئی تھی اور فون کرنے والے نے امبانی خاندان کو دھمکی دی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined