قومی خبریں

مکیش امبانی کو جان سے مارنے کی دھمکی! 20 کروڑ روپے کا تاوان طلب

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین مکیش امبانی کو ای میل کے ذریعے تاوان وصولی اور جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہیں۔ حکام نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی

مکیش امبانی، تصویر آئی اے این ایس
مکیش امبانی، تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین مکیش امبانی کو ای میل کے ذریعے تاوان وصولی اور جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہیں۔ حکام نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔ ای میل میں 20 کروڑ روپے کا مطالبہ کرتے ہوئے 66 سالہ امبانی کو رقم نہ دینے پر گولی مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

Published: undefined

کمپنی کے ایک ذرائع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا سوائے اس کے کہ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ گام دیوی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کر کے معاملے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

پچھلے کچھ سالوں میں، امبانی اور ان کے خاندان کو کئی مواقع پر دھمکیاں دی گئی تھیں اور جنوبی ممبئی میں ان کی مشہور انٹیلا رہائش گاہ کو اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined