آر بی آئی دفتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دیے جانے کا معاملہ روشنی میں آ رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں موجود آر بی آئی (ریزرو بینک آف انڈیا) دفتر کو ای میل کے ذریعہ بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اس ای میل میں آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس اور مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن سے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ گویا کہ دھمکی دینے والے نے آر بی آئی گورنر اور مرکزی وزیر مالیات کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
Published: undefined
موصولہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ بم دھماکہ کی دھمکی آر بی آئی دفتر سمیت 11 مقامات کے لیے دی گئی ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ای میل میں آر بی آئی دفتر کے علاوہ ایچ ڈی ایف سی بینک اور آئی سی آئی سی آئی بینک سمیت ممبئی میں 11 مقامات پر بم رکھے جانے کی خبر دی گئی ہے۔ اس دھمکی کے پیش نظر سبھی مقامات پر پولیس نے تلاشی لی، لیکن کچھ بھی قابل اعتراض نہیں ملا۔ ایم آر اے مارگ پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کر جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ دھمکی بھرا ای میل کس نے بھیجا ہے۔
Published: undefined
ایک میڈیا رپورٹ میں جانکاری دی گئی ہے کہ دھمکی بھرا ای میل صبح 10.50 بجے موصول ہوا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اگر ڈیڑھ بجے تک مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو ایک ایک کر 11 مقامات پر بم دھماکہ کیا جائے گا۔ حالانکہ اب تک کسی بھی جگہ پر کسی طرح کا کوئی حادثہ پیش نہیں آیا ہے اور نہ ہی تلاشی کے دوران کسی جگہ دھماکہ خیز مادہ ملا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز