قومی خبریں

دہلی کے آئی جی آئی ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی، دو افراد گرفتار

بم کی دھمکی ملنے کے بعد دہلی پولیس الرٹ ہو گئی ہے۔ آئی جی آئی ایئرپورٹ ملک کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے اور دنیا کے کئی بڑے شہروں کو دارالحکومت سے جوڑتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر/ تصویر یو این آئی</p></div>

علامتی تصویر/ تصویر یو این آئی

 

دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (آئی جی آئی) کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ خبر کے مطابق 5 اپریل کو ہوائی اڈے پر طیارے میں سوار ہونے سے پہلے مسافروں کی تلاشی لی جا رہی تھی کہ اسی دوران دو مسافروں نے سیکیورٹی عملے کو دھمکی دی کہ وہ ایئرپورٹ کو نیوکلیائی بم سے اڑا دیں گے۔ جس کے بعد ایئرپورٹ پر ہنگامہ مچ گیا۔ ان دونوں مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ اطلاع دہلی پولیس نے پیر (8 اپریل) کو دی ہے۔

Published: undefined

دہلی پولیس کے مطابق دونوں مسافروں کو ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان دونوں کے خلاف ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن میں دفعہ 182/505 (1)B کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ بم کی دھمکی ملنے کے بعد دہلی پولیس الرٹ ہو گئی ہے۔ آئی جی آئی ایئرپورٹ ملک کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے اور دنیا کے کئی بڑے شہروں کو دارالحکومت سے جوڑتا ہے۔

Published: undefined

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ دہلی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بم کی دھمکی ملی ہو۔ ایسی دھمکیاں پہلے بھی دی جاتی رہی ہیں۔ اس میں تازہ ترین واقعہ فروری کا ہے، جب کولکاتا جانے والی پرواز میں بم کی اطلاع ملی۔ 27 فروری کو صبح سویرے ہوائی اڈے پر کال موصول ہوئی کہ کولکاتا جانے والی ہوائی جہاز میں بم نصب کیا گیا ہے۔ اس کے بعد حکام نے جلدی میں ہوائی اڈے سمیت ہوائی جہاز کی جانچ پڑتال کی لیکن انہیں کچھ نہیں ملا۔ بعد میں پتہ چلا کہ کسی نے بم کی جھوٹی خبر دی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined