نئی دہلی: دہلی کی یونیورسٹی جامعہ ہمدرد کے کیمپس میں اے ایم پی، بی ای بی اور جامعہ ہمدرد کی جانب سے ایک سال میں تیسرا میگا جاب فیئر منعقد کیا گیا۔ گزشتہ دو جاب فیئر کی طرح اس بار کے جاب فیئر کو زبردست کامیابی ملی۔
Published: undefined
میگا جاب فیئر میں شرکت کرنے کے لیے دہلی اور آس پاس کی ریاستوں کے بے روزگار نوجوانوں کا تانتا صبح 8 بجے سے لگنا شروع ہو گیا تھا۔ جاب فیئر کا افتتاح دہلی حکومت کے وزیر عمران حسین، دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان، ساجد احمد، سکریٹری، بی ای بی، شوکت مفتی، اے ایم پی کے صدر عامر ادریسی، رزاق شیخ اور این جی او اور اسکیل ٹریننگ ذمہ دار فاروق صدیقی کے ہاتھوں ہوا۔
Published: undefined
’قومی آواز‘ کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے فاروق صدیقی نے بتایا کہ اس میگا جاب میں تقریباً 8 ہزار نوجوانوں نے حصہ لیا جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نوکریاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ فی الحال 1800 نوجوانوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ دہلی حکومت کے وزیر عمران حسین نے اے ایم پی، جامعہ ہمدرد اور بی ای بی کو اس کامیاب تقریب کے لیے مبارکباد دی اور کہا کہ جس طرح ملک میں بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے اور ہمارے تعلیم یافتہ نوجوان نوکری کرنے کے خواہش مند ہیں ایسے میں ان تینوں تنظیموں نے جو بیڑہ اٹھایا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ عمران حسین نے کہا کہ اس طرح کے جاب فیئر روزگار دلانے کے ساتھ ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
اس موقع دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئر مین ذاکر خان نے روزگار کے متلاشی نوجوانوں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کے آئندہ جاب فیئر میں نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار ملے، ایسی حکمت عملی پر ہم مل کر کام کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined