نئی دہلی: ’دہلی نیائے یاترا‘ کے 12 ویں دن ہزاروں کانگریس لیڈران، کارکنان اور مقامی باشندوں نے کانگریس ریاستی صدر دیویندر یادو کے ساتھ یاترا میں شرکت کی۔ یہ یاترا آج وشواس نگر اسمبلی حلقہ کے سورن سینما چوک، 60 فٹا روڈ سے شروع ہوا۔ ’آئرن لیڈی‘ کے نام سے معروف سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے یوم پیدائش کو آج ’دہلی نیائے یاترا‘ کے دوران ’خواتین کے یوم انصاف‘ کی شکل میں منایا گیا۔ اس موقع پر آل انڈیا مہیلا کانگریس اور دہلی پردیش مہیلا کانگریس نے کانگریس پارٹی کا جھنڈا اٹھا رکھا تھا۔ اس موقع پر دیویندر یادو نے کہا کہ ’’پچھلے 10 سالوں کے اندر عآپ اور بی جے پی کی حکومت میں خواتین ناانصافی کا شکار رہی ہیں۔ ان کو انصاف دلانا ہمارا مقصد ہے۔‘‘ یاترا میں آل انڈیا مہیلا کانگریس صدر الکا لامبا، امرتا دھون اور دہلی پردیش مہیلا کانگریس کی صدر پشپا سنگھ نے بھی حصہ لیا۔
Published: undefined
وشواس نگر اور گاندھی نگر اسمبلی حلقوں سے گزرنے کے بعد آج ’دہلی نیائے یاترا‘ بلند مسجد چوک، شاستری پارک اور گاندھی نگر میں پورے شان کے ساتھ اپنے اختتام تک پہنچی۔ یاترا کی رفتار دھیمی ہونے کے پیچھے ایک وجہ یہ تھی کہ یاترا کے دوران دیویندر یادو نے کئی مقامات پر رک کر غریب اور مزدور طبقے کی خواتین سے بات کی اور ان کے احوال جاننے کی کوشش کیں۔ یاترا میں شامل خواتین کیجریوال کے خلاف بلند آواز میں نعرہ لگا رہی تھیں۔ ساتھ ہی انہوں نے پلے کارڈز اور بینر اٹھا رکھے تھے، جس میں لکھا تھا ’دلّی اب اور نہیں سہے گی-ناری نیائے کا حق لے کر رہے گی۔‘ ان خواتین کا کہنا تھا کہ کیجریوال حکومت کے دوران عورتوں پر مظالم اور جرائم میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔
Published: undefined
ایک مقام پر تقریر کرتے ہوئے دیویندر یادو نے بڑھتی فضائی آلودگی پر دہلی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’فضائی آلودگی کو قابو میں کرنے میں عآپ حکومت پورے طور پر ناکام رہی، جس کے بعد مجبوراً سپریم کورٹ کو خود نوٹس لینا پڑا۔ فضائی آلودگی تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے، ابھی اے کیو آئی نے 500 کی حد کو چھو لیا ہے۔‘‘ دہلی نیائے یاترا میں شامل لوگوں نے فضائی آلودگی سے متعلق پلے کارڈز بھی لے رکھا تھا۔ اس میں لکھا تھا ’جان لیوا پردوشن سے دلّی بے حال-نہیں چاہیے اروند کیجریوال۔‘
Published: undefined
دیویندر یادو دہلی کی عآپ حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو توڑا ہے۔ انہوں نے عوام سے کیے گئے کسی بھی وعدے کو پورا نہیں کیا۔ پچھلے 10 سالوں سے کیجریوال اور ان کے لوگ عوام کو صرف دھوکہ دے رہے ہیں۔ عوامی مفاد کے لیے انہوں نے کئی وعدے کیے، جو بے روزگاری، تعلیم، صحت، بجلی، پانی، فضائی اور آبی آلودگی، کچرے کا ڈھیر، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور گلیاں وغیرہ سے متعلق تھیں۔ ان میں سے کسی بھی ایک عوامی مسئلہ کو کیجریوال حکومت نے حل نہیں کیا ہے۔ اب لوگوں نے حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے، کانگریس کا ’ہاتھ‘ تھامنے کا عزم مصمم کر رکھا ہے۔ ہمارا یہ عزم ہے کہ 2025 کے اسلمبی انتخاب میں عآپ کو اقتدار سے باہر رکھیں گے اور کانگریس کے سنہرے دور کو پھر سے واپس لائیں گے۔
Published: undefined
’دہلی نیائے یاترا‘ کے دوران آزاد سماج پارٹی کی پارلیمانی امیدوار اور لیڈر ببیتا یادو اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس فیملی میں شمولیت اختیار کی۔ شمولیت کے بعد ببیتا یادو نے کہا کہ انہوں نے کانگریس کی نیائے یاترا سے متاثر ہوکر ہی کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اس موقع پر دیویندر یادو نے ان کو کانگریس پارٹی کا پٹکا پہنا کر پارٹی میں استقبال کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined