قومی خبریں

’3 سالوں میں آپ کے ہزاروں کروڑ روپے چرائے گئے، اب ہم آپ کا پیسہ لوٹانا چاہتے ہیں‘، کرناٹک میں راہل گاندھی کا خطاب

راہل گاندھی نے کرناٹک اسمبلی انتخاب میں کانگریس کی حکومت بننے پر ان وعدوں کو وفا کیے جانے کا عزم ظاہر کیا جو کہ پارٹی کے ذریعہ کیے گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، تصویر<a href="https://twitter.com/INCIndia">@INCIndia</a></p></div>

راہل گاندھی، تصویر@INCIndia

 

کرناٹک اسمبلی انتخاب کے پیش نظر راہل گاندھی نے آج تمکور میں عوام سے خطاب کے دوران نہ صرف بی جے پی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ کانگریس کے برسراقتدار ہونے پر پارٹی کے عزائم کا اظہار کیا۔ انھوں نے بتایا کہ کانگریس کرناٹک کے نوجوانوں، کسانوں اور مزدوروں کے لیے کیا کچھ کرنا چاہتی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ’’گزشتہ تین سالوں میں آپ سے ہزاروں کروڑ روپے چوری کیے گئے۔ اس لیے آئندہ پانچ سالوں میں ہم آپ کا پیسہ آپ کو دینا چاہتے ہیں۔ جتنا پیسہ بی جے پی نے چوری کیا، اتنا پیسہ ہم سیدھا آپ کی جیب میں ڈالنا چاہتے ہیں۔ بی جے پی نے جو چوری کیا تھا، اس کی سب سے بڑی چوٹ خواتین کو لگی ہے۔ ایک طرف انھوں نے بدعنوانی کی، 40 فیصد کمیشن لیا، اور دوسری طرف انھوں نے مہنگائی بڑھائی۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی نے کرناٹک اسمبلی انتخاب میں کانگریس کی حکومت بننے پر ان وعدوں کو وفا کیے جانے کا بھی عزم ظاہر کیا جو کہ پارٹی کے ذریعہ کیے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہمارا پہلا قدم ’گرہ لکشمی‘ منصوبہ نافذ کرنا ہوگا جس میں ہم ہر مہینے کرناٹک کی خواتین کے لیے 2000 روپے بینک اکاؤنٹ میں ڈالیں گے۔ دوسرا قدم ’گرہ جیوتی‘ منصوبہ ہے جس کے تحت 200 یونٹ مفت بجلی ہر ماہ ملے گی۔ تیسرا وعدہ ’اَنّ بھاگیہ‘ منصوبہ ہے جس میں 10 کلو چاول ہر غریب کنبہ کو دینے کا ہے، اور چوتھا وعدہ ’سکھی‘ منصوبہ کا ہے جس میں خواتین کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ مفت کرنے کا ارادہ ہے۔ یعنی اگر کوئی بھی خاتون کرناٹک میں سرکاری بس سے سفر کرے گی تو اسے ٹکٹ لینے کی ضرورت نہیں۔‘‘

Published: undefined

اپنے خطاب میں راہل گاندھی نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کا بھی تذکرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’نوٹ بندی اور جی ایس ٹی نے کرناٹک میں بے روزگاری پھیلا دی۔ بی جے پی نے کالج اور یونیورسٹی کو پرائیویٹائز کر دیا۔ نوجوانوں کو روزگار سے محروم کر دیا، یہ کرناٹک کی سچائی ہے۔ اس لیے ہم کرناٹک کے نوجوانوں کے لیے ’یوا ندھی اسکیم‘ لا رہے ہیں۔ نریندر مودی جی نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے آپ کو بے روزگار دی، ہم آپ کو ’یوا ندھی‘ دینے جا رہے ہیں۔ یوا ندھی اسکیم کے تحت دو سال کے لیے ہر بے روزگار گریجویٹ کو 3000 روپے ماہانہ ملیں گے، اور ہر ڈپلومہ ہولڈر کو 1500روپے روزانہ ملے گا۔ یہ ہمارا پانچواں وعدہ ہے، اور میں مودی جی سے کہتا ہوں کہ مودی جی آپ ہمارے وعدوں کی برائی کرتے ہیں، آپ یہ بھی کرناٹک کو بتا دیں کہ آپ کرنے کیا جا رہے ہیں۔ سبھی یہ جان لیں کہ یہ انتخاب کرناٹک کی عوام، کرناٹک کے نوجوان، کرناٹک کی ماؤں و بہنوں کے بارے میں ہے۔ یہ انتخاب کسی ایک شخص کے بارے میں نہیں ہے، نریندر مودی جی کے بارے میں نہیں ہے، اور وزیر اعظم کو یہ بات سمجھنی ہوگی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined