لکھنؤ: اترپردیش کے مختلف اضلاع میں جمعرات کو وزیر اعلی اجتماعی شادی اسکیم کے تحت ہزاروں جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ لکھنؤ، جونپور، دیوریا، مہوبہ اور گورکھپور سمیت ریاست کے مختلف اضلاع میں پروگرام منعقد کر کے اجتماعی شادی کرائی گئی۔ اس موقع پر ریاستی حکومت کے وزیر، اراکین اسمبلی اور دیگر سینئر لیڈر خاص طور سے موجود رہے۔
Published: undefined
گورکھپور سے موصول اطلاع کے مطابق وزیر اعلی اجتماعی شادی اسکیم کے تحت آج تقریباً 615 جوڑوں کی شادی کرائی گئی۔ اہم پروگرام ضلع کے بڑہل گنج منی گرامین اسٹیڈیم میں منعقد ہوا۔ جس میں تقریباً 251 جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے جس میں مہمان خصوصی کے حیثیت سے ریاست کے سماج فلاح وبہود کے وزیر رام پتی شاستری نے شرکت کی۔
Published: undefined
اس موقع پر شاستری نے کہا کہ ریاستی حکومت کی اس اسکیم کا مقصد سماجی مساوات اور بھائی چارے کو فروغ دینے اور شادیوں میں فضول خرچی اور دکھاوے سے آزادی دلانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اجتماعی شادی اسکیم کے تحت دی جانے والی رقم 35 ہزار روپئے سے بڑھا کر اب 51 ہزار روپئے کردی گئی ہے۔اس اسکیم سے وہ سبھی افراد استفادہ کرسکتے ہیں جن کی سالانہ آمدنی دو لاکھ روپئے سے کم ہے۔
Published: undefined
ضلع دیوریا کے مہاراج اگریسن انٹرکالج کے میدان میں منعقد پروگرام کے تحت 352 نئے جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ اجتماعی شادی میں 303 ہندو اور 49 مسلم جوڑوں کی شادی ہوئی۔ اس موقع پر وزیر رام چوہان، مملکتی وزیر جے پرکاش نشاد، رکن پارلیمان روند کشواہا سمیت دیگر لیڈر موجود رہے۔ جونپور میں تقریباً 315 غریب جوڑوں کی شادی کرائی گئی۔ اس میں سات مسلم جوڑوں کا نکاح ہوا۔ ریاست کے وزیر گریش چند یادو اور اعلی افسران نے نئے جوڑوں کے تئیں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined