نئی دہلی: کانگریس پارٹی کے 137ویں یوم تاسیس کے موقع پر آج کانگریس ہیڈ کوارٹر 24 اکبر روڈ پر ہزاروں بھیم آرمی کارکنوں نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی کی قیادت میں ہزاروں بھیم آرمی کارکنوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
Published: undefined
کانگریس ہیڈکوارٹر میں آج صبح سے ہی مغربی اتر پردیش کے قرب وجوار کے اضلاع کے لیڈروں اور کارکنوں کا آنا جانا شروع ہو گیا تھا۔ دیکھتے ہی دیکھتے دوپہر تک بھاری بھیڑ جمع ہو گئی۔ جبکہ طے شدہ پروگرام کے تحت دوپہر کو عمران پرتاپ گڑھی کانگریس ہیڈ کوارٹر پہنچے اور تمام لیڈروں اور کارکنوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر عمران پرتاپ گڑھی نے تمام لوگوں کو پارٹی کی رکنیت دلاتے ہوئے کہا کہ آج کانگریس پارٹی کی یوم تاسیس ہے اور اس شاندار دن آپ تمام لوگ کانگریس پارٹی کا حصہ بن رہے ہیں اس کے لئے آپ تمام لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں۔
Published: undefined
کانگریس لیڈر عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ جس طرح سے آپ تمام بھیم آرمی چھوڑ کر آج کانگریس پارٹی جوائن کر رہے ہیں اور کانگریس پر اپنے اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ ملک کی سب سے سیکولر، ایماندار اور قدیم تاریخی پارٹی کا حصہ بننے جا رہے ہیں اس کے لئے میں آپ کا خیر مقدم کرتے ہیں، کچھ سیاسی پارٹیوں کے لیڈر ایک مخصوص طبقہ کے کمزور لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کو مارنے کاٹنے کی بات کر رہے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں ہو رہی اس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔
Published: undefined
اقلیتی محکمہ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ آج ہمارے بابائے قوم مہاتما گاندھی جن کی ساری دنیا عزت کرتی ہے، ان کو بھی بی جے پی حامی لوگ کھلے عام منچوں سے گالیاں دے رہے ہیں اور مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کی باپو کو قتل کرنے کے لئے تعریف کر رہے ہیں، آج آپ لوگوں کے کانگریس میں آنے سے سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی کے ساتھ ساتھ ملک اور معاشرہ بھی مضبوط ہوگا۔ کیونکہ جیسا میں ہمیشہ کہتا آیا ہوں کہ اگر آپ کانگریس کے ساتھ ہیں تو ملک کے ساتھ ہیں اور آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں اور میرا اقلیتی محکمہ ہمیشہ آپ تمام کی لڑائی لڑے گی۔
Published: undefined
اس پروگرام میں کانگریس ایس سی سیل کے نو منتخب چیئرمین راجیش للوٹھیا کو بھی عمران پرتاپ گڑھی نے مدعو کیا۔ اس موقع پر راجیش للوٹھیا نے عمران پرتاپ گڑھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جس طرح سے دلتوں اور اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، خاص کر بی جے پی کے اقتدار میں جو ظلم کیے جا رہے ہیں اس کے خلاف اب ایس سی محکمہ بھی اقلیتی محکمہ کے ساتھ تال میل بنا کر متحد ہو کر کام کرے گا اور بابا صاحب کے ذریعہ بنائے گئے آئین کی حفاظت کرنے کا کام کرے گا۔ عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ سے ہی اقلیتوں اور دلتوں کی لڑائی لڑتی آئی ہے اور انہیں بڑے بڑے عہدوں پر بٹھایا ہے۔ اس موقع پر خصوصی طور سے محمد شہزاد شیخ، صداقت علی، عابد علی، شہنواز شیخ، شاکر علی موجود تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز