قومی خبریں

شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت آئین کی مخالفت ہے: دنیش شرما

اترپردیش کے نائب وزیر اعلی ڈاکٹر دنیش شرما نے اپوزیشن پر ووٹ بینک کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ شہریت (ترمیمی) قانون (سی اے اے) کی مخالفت کرنا دراصل آئین کی مخالفت کرنا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہردوئی: اترپردیش کے نائب وزیر اعلی ڈاکٹر دنیش شرما نے اپوزیشن پر ووٹ بینک کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ شہریت (ترمیمی)قانون (سی اے اے) کی مخالفت کرنا دراصل آئین کی مخالفت کرنا ہے۔

Published: undefined

ہردوئی میں ایک کمبل تقسیم پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد ڈاکٹر شرما نے کہا کہ ووٹ بینک کے خطر کانگریس، سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) ا س کی مخالفت کررہی ہیں لیکن حکومت تشدد میں ملوث ہر فرد کے خلاف سخت کاروائی کرے گی۔

Published: undefined

اپوزیشن جماعتوں پر مظاہرین کو تشدد پر آمادہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے شرما نے کہا کہ یہ پارٹیاں ان کی حوصلہ افزائی کررہی ہیں۔ان میں کوئی پنشن تو کوئی وکیل دینے کی بات کررہا ہے۔لیکن آئین کی مخالفت کرنے والی ان پارٹیوں کو عوام ضرور سبق سکھائیں گے۔

Published: undefined

اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پر نشانہ سادھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے عوامی نمائندے ہیں جن کو اپنی زبان پر کنٹرول نہیں ہے۔ ’’اپوزیشن لیڈر نے تو اعلان کردیا ہے کہ سی اے اے کے خلاف تشدد کرنے والے جنہیں پولیس گرفتار کررہی ہے یا سزا دے رہی ہے ان کو آئین محافظ کا انعام اور پنشن دیں گے‘‘۔ تو وہیں دوسری پارٹی کہہ رہی ہے کہ ہم ان کو وکیل دیں گے۔

بھوپال میں ویر ساورکر اور گوڈسے سے متعلق تقسیم کی گئی کتاب کے بارے میں سوال پوچھے جانے پر شرما نے کہا کہ ساورکر نے ملک کی آزادی کی لڑائی لڑی لیکن انہیں بدنام کیا جارہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined