کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لوک سبھا انتخاب کے آخری مرحلہ کی ووٹنگ سے قبل انتخابی تشہیر ختم ہونے کے بعد جمعرات کو دعویٰ کیا کہ مرکز میں انڈیا بلاک کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ انھوں نے پارٹی کارکنان اور حامیوں سے اپیل کی کہ وہ ووٹ شماری ہونے تک اسٹرانگ روم پر نظر بنائے رکھیں۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس سلسلے میں ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’آج تشہیر کے آخری دن میں ملک کے عظیم لوگوں کو سلام کرتے ہوئے کانگریس کے ببر شیر کارکنان سے اعتماد کے ساتھ کہنا چاہتا ہوں کہ انڈیا بلاک کی حکومت بننے جا رہی ہے۔‘‘
Published: undefined
راہل گاندھی نے انڈیا اتحاد کے سبھی لیڈروں و کارکنوں کا دل سے شکریہ بھی ادا کیا کہ انھوں نے آئین اور اداروں کو بچانے کے لیے بغیر جھکے کھڑے رہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم عوام سے جڑے ہوئے حقیقی ایشوز پر انتخاب لڑنے میں کامیاب رہے اور وزیر اعظم کے بار بار بھٹکانے کی کوشش کے باوجود کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں، خواتین اور محروموں کی آواز اٹھائی۔‘‘
Published: undefined
اپنے پوسٹ میں راہل گاندھی نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’ہم نے مل کر متبادل نظریہ کی شکل میں ہر طبقہ کی زندگی بدلنے والی انقلابی گارنٹی ملک کے سامنے رکھی اور اپنا پیغام کونے کونے تک پہنچایا۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’میں آپ سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ آخری وقت تک اسٹرانگ روم پر نظر جمائے رکھیں۔ انڈیا بلاک جیتنے جا رہا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined