قومی خبریں

دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے والوں کو راشن اور دوسری سہولیات سے محروم کر دینا چاہئے: پروین توگڑیا

پروین توگڑیا نے ہفتہ کو کہا کہ تبلیغی جماعت پر پابندی کے ساتھ حکومت کو چاہیے کہ آبادی کنٹرول پر بھی قانون بنائے۔

پروین توگڑیا کی فائل تصویر 
پروین توگڑیا کی فائل تصویر  سوشل میڈیا

بدایوں: انتر راشٹریہ ہندو پریشد کے صدر پروین توگڑیا نے ایک بار پر حکومت سے تبلیغی جماعت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ قصبہ اساواں گاؤں میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں توگڑیا نے ہفتہ کو کہا کہ تبلیغی جماعت پر پابندی کے ساتھ حکومت کو چاہیے کہ آبادی کنٹرول پر قانون بنائے۔

Published: undefined

پروین توگڑیا یہیں نہیں رکے بلکہ انہوں نے کاشی، متھرا معاملے میں قانون بنا کر دونوں مقامات پر مندر کی تعمیر کرنے کے لئے مرکزی حکومت کو نصیحت کی۔ پروین توگڑیا نے کسانوں کی پیدوار کی مناسب قیمت کے لئے کم از کم سہارا قیمت پر قانون بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوتوا کی بات کرنا بند کرو اور کام کر کے دکھاؤ۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ قانون ایسا ہونا چاہئے کہ دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے والوں کو مفت یا سستا اناج کے علاوہ دیگر سہولیات سے بھی محروم کر دیا جائے۔ مزید برآں اگر ضرورت پڑے تو ایسے افراد سے رائے دہی کا حق سلب کرلیا جائے۔پروین توگڑیا اپنے متنازع بیانات کے ذریعہ سرخیوں میں رہتے ہیں ابھی کچھ دنوں قبل بھی انہوں نے حکومت سے تبلیغی جماعت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined