قومی خبریں

جن کے پاس ایک بھی مسلم ایم پی نہیں، وہ وقف بورڈ کے لیے اصول بنا رہے ہیں! پون کھیڑا کا مودی حکومت پر حملہ

پون کھیڑا نے کہا، ’’حکمران جماعت کے پاس نہ تو لوک سبھا میں کوئی مسلم ایم پی ہے اور نہ ہی راجیہ سبھا میں، وہ کسی سے بات چیت کیے بغیر وقف بورڈ پر قواعد بنا رہے ہیں۔ یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے؟‘‘

کانگریس ترجمان پون کھیڑا، تصویر یو این آئی
کانگریس ترجمان پون کھیڑا، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: جب سے مرکزی حکومت نے وقف ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے، اس کی نیت پر سوال اٹھ رہے ہیں اور اپوزیشن حکمراں جماعت پر حملہ آور ہے۔ اسی ضمن میں کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے کہا کہ جن کے پاس ایک بھی مسلم ایم پی نہیں ہے وہ وقف بورڈ کے اصول بنا رہے ہیں!

Published: undefined

پون کھیڑا نے کہا کہ پہلے آپ اس معاملے پر بات کریں، حکمراں پارٹی کے پاس نہ تو لوک سبھا میں کوئی مسلم ایم پی ہے اور نہ ہی راجیہ سبھا میں۔ وہ کسی سے بات چیت کیے بغیر وقف بورڈ پر قواعد بنا رہے ہیں۔ یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ان کے این ڈی اے کے ساتھیوں چندرابابو نائیڈو اور چراغ پاسوان نے اس کی مخالفت کی ہے، تو ان سے جا کر پوچھیں کہ وہ احتجاج کیوں کر رہے ہیں؟

Published: undefined

کانگریس لیڈر نے کہا کہ میں بی جے پی کو مشورہ دوں گا کہ وہ مختار عباس نقوی سے پوچھیں کہ وہ اس بل کے حق میں ہیں یا اس کے خلاف۔ ان کو جواب مل جائے گا۔ پون کھیڑا نے بی ایس پی سربراہ مایاوتی کے ایس سی-ایس ٹی کے حوالہ سے کانگریس پر دئے گئے بیان پر بھی ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا مایاوتی سے اعتماد اٹھ چکا ہے اور اب ان کی باتوں کو کوئی سنجیدگی سے نہیں لیتا۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر نے کولکاتا میں ایک ٹرینی ڈاکٹر کے مبینہ جنسی ہراسانی اور قتل کے معاملے کو سنگین معاملہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ متوفی ڈاکٹر 36 گھنٹے تک اپنی خدمات سرانجام دے رہی تھیں۔ ان کے لیے اتنی سیکورٹی اور سہولیات نہیں تھیں کہ وہ خود کو محفوظ رکھ سکیں۔ یہ انتہائی تشویشناک بات ہے۔ ملک کے کسی کونے میں ایسا واقعہ پیش آئے، تو سب کو سیاست سے بالاتر ہو کر اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ معاشرے میں اس قسم کے جرائم کیوں بڑھ رہے ہیں؟

Published: undefined

پون کھیڑا نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں کی موجودہ صورتحال پر بھی اپنا ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ حکومت ان کی (این ڈی اے) ہے۔ پڑوس میں کیا ہو رہا تھا ان کی خفیہ ایجنسی نے نہیں بتایا؟ بنگلہ دیش کی اقلیتوں کے لیے کیا اقدامات کر رہے ہیں؟ اپوزیشن ان ایشوز پر سوال ضرور اٹھاتی ہے لیکن اگر آپ ایسا کرنے کی پوزیشن میں ہیں تو آپ کوئی ایکشن کیوں نہیں لیتے؟

Published: undefined

کانگریس لیڈر نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں جمہوریت اور اپوزیشن مضبوط ہے۔ جمہوریت پر حملہ کرنے کی کئی کوششیں کی گئیں۔ جو لوگ آج بنگلہ دیش اور پاکستان کو دیکھ رہے ہیں وہ سمجھیں گے کہ سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے ملک کی جمہوریت کی مضبوط بنیاد رکھی تھی۔ کتنا بھی شدید حملہ کیوں نہ ہو، اس ملک کی جمہوریت غیر مستحکم نہیں ہوتی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined