چنئی: کیرالہ سے تمل ناڈو میں داخل ہونے والے لوگوں کے لیے 5 اگست سے آر ٹی پی سی آر منفی رپورٹ یا کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینا لازمی ہوگا۔ ریاستی حکومت نے پڑوسی ریاست میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے۔
Published: undefined
چینئی ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر صحت و خاندانی بہبود فلاح و بہبود ایم سبرامنیم نے بتایا کہ کیرالہ سے ہوائی، سڑک یا ٹرین کے ذریعے تمل ناڈو آنے والے تمام مسافروں کو اپنی منفی رپورٹ لے کر آنی ہوگی۔ یعنی مسافروں کو اپنی حالیہ آرٹی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ یا کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ جو لوگ کووڈ۔19 ویکسین کی دو خوراکیں لینے کا ثبوت پیش کرتے ہیں انہیں آرٹی پی سی آر رپورٹ دکھانے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن دوسری ویکسین تمل ناڈو میں داخلے کی تاریخ سے 14 دن پہلے ضرور لی ہونا چاہئے۔ واضح رہے کہ کیرالہ میں روزانہ کے معاملات میں تیزی آئی ہے، جو اب 20000 کو عبور کرچکی ہے۔ تمل ناڈو کی سرحدوں کو محتاط رکھا گیا تھا اور عہدیداروں کو سختی سے ہدایت دی گئی تھی کہ وہ صرف ان لوگوں کو ریاست میں داخل ہونے کی اجازت دیں جن کی رپورٹ منفی ہے یا دونوں ویکسینیشن کے سرٹیفکیٹ ان کے ساتھ ہوں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined