قومی خبریں

یہ سچائی کی جیت ہے، راہل گاندھی نے سچائی کی لڑائی لڑی ہے:سپریا شرینیت

کانگریس ترجمان سپریا شرینیت  نے کہا کہ سچ ہی جیتتا ہے اور یہ کامیابی اس بات پر مہر لگاتی ہے کہ صرف اور صرف سچ کی ہے آخر میں جیت ہوتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

کانگریس کی سینئر ترجمان سپریا شرینیت نے  انڈیا نامی اتحاد کی کامیابی کے بعد کانگریس کے سوشل میڈیا کارکنان کا دفتر پہنچ کر شکریہ ادا کیا ۔ انہوں اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ کارکنان نے دل سے محنت کی ہے اور یہ جیت سچائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہمیں فخر ہونا چاہئے کہ ہم ایسے رہنما کے ساتھ کام کر رہے ہیں جس نے کبھی نفرت نہیں کی، جس نے کبھی غلط نہیں بولا اور جو کبھی ڈرا نہیں۔‘

Published: undefined

سپریا شرینیت پرجوش نظر آئیں اور کانگریس کارکنان نے ان کا دفتر میں استقبال تالیاں بجا کر کیا ۔ اس موقع پر انہوں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی شکر گززار ہیں اور انہیں آج یقین ہو گیا ہے کہ ہندوستان کے عوام بہت زیادہ سمجھدار ہیں اور یہ کامیابی ان کی اس سمجھداری کی دین ہے۔

Published: undefined

انڈیا نامی اتحا د کو اکثریت بھلے ہی نہ ملی ہو لیکن انہوں نے بی جے پی کو تگڑا جھٹکا دیتے ہوئے مودی  کو پہلی مرتبہ اکثریت سے محروم کر دیا ہے۔ سپریا شرینیت اس موقع پر جزباتی ہو گئیں اور انہوں نے کہا کہ وہ راہل گاندھی کو لے کر یہ سوچتی ہیں کہ ’اگر خدا ہے تو یہ شخص (راہل گاندھی) جو سچائی کے لئے پوری طاقت سے لڑ رہا ہے اس کو جیتنا چاہئے‘۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ سچ ہی جیتتا ہے اور یہ کامیابی اس بات پر مہر لگاتی ہے کہ صرف اور صرف سچ کی ہے آخر میں جیت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی رال گاندھی اور عوام کی تو ہے لیکن سب سے زیادہ یہ کامیابی سچائی کی کامیابی ہے۔ سپریا نے کہا کہ کانگریس سچ کے ساتھ اور پوری ایمانداری سے یہ لڑائی لڑی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined