کلکتہ: مغربی بنگال میں شاندار جیت حاصل کرنے کے بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ بنگال کے عوام کی جیت ہے۔ میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں، انہوں نے پارٹی ورکروں کو سڑکوں پر اتر کرجشن منانے سے باز آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے گھروں میں چلے جائیں، ترنمول کانگریس نے 294 سیٹوں میں سے 215 پر سبقت بنائے ہوئے ہیں۔ جب کہ بی جے پی صرف 74سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ہے۔ کانگریس اور سی پی ایم اپنا کھاتا بھی نہیں کھول پائی ہے۔ نئی تشکیل شدہ جماعت آئی ایس ایف نے بھانگرسے جیت درج کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ آئی ایس ایف کے سربراہ عباس صدیقی کے بھائی نوشاد صدیقی نے جیت درج کرلی ہے۔ ترنمول کانگریس نے 2011 اور 2016 سے بھی بڑی جیت حاصل کی ہے۔
Published: undefined
بی جے پی نے اس مرتبہ کئی سینئر لیڈروں کو میدان میں اتارا تھا جنہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مرکزی وزیر بابل سپریہ ٹالی گنج اسمبلی حلقہ سے الیشن ہار گئے ہیں، جب کہ بی جے پی کے سابق ریاستی صدر راہل سنہا اس مرتبہ بھی جیت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ تاہم ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں گئے مکل رائے کرشنا نگر شمال سے جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ جب کہ ترنمول کانگریس کے بیشتر سینئر لیڈران ممتا بنرجی، پارتھو چٹرجی، فرہاد حکیم، مولانا صدیق اللہ چودھری، غنی خان چودھری، ملئے کھٹک، جیوتری پریہ ملک جیت حاصل کر رہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined