قومی خبریں

یہ بی جے پی کا ایگزٹ پول ہے جو کئی مہینے پہلے تیار کر لیا گیا تھا، اکھلیش یادو نے بتائی ایگزٹ پول کی کرونولوجی

اکھلیش یادو نے کہا کہ انڈیا الائنس کے تمام کارکنوں، عہدیداروں اور امیدواروں کو ای وی ایم کی نگرانی میں ایک فیصد بھی غلطی نہیں کرنی چاہئے۔ انڈیا الائنس جیت رہا ہے

<div class="paragraphs"><p>اکھلیش یادو / سوشل میڈیا</p></div>

اکھلیش یادو / سوشل میڈیا

 

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے ایگزٹ پولز پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس ایگزٹ پول کے پیچھے کرونولوجی ہے۔ انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آخراس ایگزٹ پول کے پیچھے کیا کرونولوجی ہے۔

Published: undefined

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’ایگزٹ پول کی کرونولوجی کو سمجھئے:

  • اپوزیشن نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ بھاجپائی میڈیا بی جے پی کو 300 پار دکھائے گا، جس سے دھوکہ دہی کی گنجائش پیدا ہو سکے۔

  • یہ بی جے پی کا ایگزٹ پول کئی مہینے پہلے تیار کیا گیا تھا اور اسے چینلوں نے چلایا آج ہے۔

  • اس ایگزٹ پول کے ذریعے رائے عامہ کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔

  • اس ایگزٹ پول کو بنیاد بنا کر بی جے پی کے لوگ پیر کو کھلنے والے اسٹاک مارکیٹ سے جاتے-جاتے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

  • اگر یہ ایگزٹ پول جھوٹے نہ ہوتے اور بی جے پی واقعتاً ہار نہیں رہی ہوتی تو بی جے پی والے اپنوں پر ہی الزام نہ لگاتے۔

  • بی جے پی والوں کے مرجھائے ہوئے چہرے ساری حقیقت بیان کر رہے ہیں۔

  • بی جے پی سمجھ رہی ہے کہ پورے ملک کا نتیجہ چنڈی گڑھ کے میئر کے انتخاب کی طرح بدلا نہیں جا سکتا، کیونکہ اس بار اپوزیشن پوری طرح چوکنا ہے اور عوامی غصہ بھی عروج پر ہے۔

  • بی جے پی سے ملے ہوئے بدعنوان افسران بھی سپریم کورٹ کی فعالیت کو دیکھ کر دھاندلی کرنے کی ہمت نہیں کر پا رہے اور وہ عوامی غصے کا بھی شکار نہیں بننا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے مزید لکھا، ’’انڈیا الائنس کے تمام کارکنان، عہدیداروں اور امیدواروں کو ای وی ایم کی نگرانی میں ایک فیصد بھی غلطی نہیں کرنی چاہئے۔ انڈیا الائنس جیت رہا ہے اس لیے ہوشیار رہیں اور ووٹوں کی گنتی کرائیں اور جیت کا سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد ہی جیت کا جشن منائیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined