نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 سال سے کم عمر کے نوجوانوں کی آبادی ہندوستان کی طاقت ہے اور ان کو بھرتی کی قانونی ضمانت دی جانی چاہئے انہوں نے کہا کہ یہ اپنا اور اپنے ملک کا مستقبل بدلنے کا وقت ہے، اب روزگار کرانتی (انقلاب) کا وقت ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا، ’’کیا آپ جانتے ہیں کہ اس وقت ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت کیا ہے؟ ہماری طاقت 25 سال سے کم عمر کے نوجوانوں کی آبادی ہے، جس کی تعداد اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ ہندوستان میں ہے۔ یہ وقت ہے نوجوانوں کی بے پناہ توانائی سے ہندوستان کی معیشت کو تبدیل کرنے کا اور اسی مقصد سے ہم نے 'تھری ڈائمینشنل اسٹریٹجی' بنائی ہے۔‘‘
Published: undefined
راہل گاندھی نے کہا، ’’بھرتی کی قانونی ضمانت نہ صرف 30 لاکھ تقرریوں کے ذریعے روزگار فراہم کرے گی، بلکہ حکومتی ڈھانچے کی کارکردگی میں بھی اضافہ کرے گی۔ 'پہلی نوکری پکی' اسکیم صرف ایک لاکھ روپے سالانہ کی نوکری نہیں ہے، یہ ہندوستان کی موجودہ ہنر مند افرادی قوت کی تعداد میں کئی گنا اضافہ کرے گی۔‘‘ اور 'یووا روشنی' ہر ضلع میں 5 ہزار کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ کاروبار پیدا کرے گی۔
Published: undefined
نوجوانوں کی توانائی کا مثبت استعمال ہندوستانی صنعتوں کی ریڑھ ’ایم ایس ایم ای‘ کو مضبوط کرے گا اور معیشت کو فروغ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے موقع کے دور کا ایک اہم عشرہ صفر اقتصادی وژن والی حکومت کے 'تجربات' کی نذر ہو گیا ہے۔ اس لیے اب وقت ہے پیچھے مڑ کر دیکھنے کا نہیں بلکہ اپنے اور اپنے ملک کے مستقبل کو بدلنے کا ہے۔ اب 'روزگار کرانتی' کا وقت ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined