قومی خبریں

یہ مودی حکومت کا کرسی بچاؤ بجٹ ہے، عام لوگوں کو کوئی راحت نہیں دی گئی: راہل گاندھی

اپوزیشن جماعت کانگریس نے کہا کہ اہم مسائل کا ذکر تک نہیں کیا گیا۔ ششی تھرور نے کہا کہ بہار اور آندھرا کو سیاسی وجوہات کی بنا پر مطمئن کیا گیا لیکن ملک میں اور بھی ریاستیں موجود ہیں

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، تصویر @INCIndia</p></div>

راہل گاندھی، تصویر @INCIndia

 

نئی دہلی: حزب اختلاف نے عام بجٹ 2024 کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مودی حکومت کا کرسی بچاؤ بجٹ ہے اور اسے ’پی ایم سرکار بچاؤ اسکیم‘ کہنا چاہئے۔ اپوزیشن جماعت کانگریس نے کہا کہ اہم مسائل کا ذکر تک نہیں کیا گیا۔ ششی تھرور نے کہا کہ بہار اور آندھرا کو سیاسی وجوہات کی بنا پر مطمئن کیا گیا لیکن ملک میں اور بھی ریاستیں موجود ہیں۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے ایکس پر لکھا، ’’یہ کرسی بچاؤ بجٹ ہے، جس میں حلیفوں کو خوش کیا گیا ہے۔ اے اے یعنی اشرافیہ کو فوائد دئے گئے ہیں لیکن عام ہندوستانیوں کو کوئی راحت نہیں۔ یہ بجٹ کانگریس کے انتخابی منشور اور سابقہ بجٹوں کی کاپی پیسٹ (نقل) ہے۔‘‘

وہیں، کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ مودی حکومت کا نقلچی بجٹ کانگریس کے نیائے (انصاف) کے ایجنڈے کو درست طریقہ سے کاپی بھی نہیں کر پایا۔ انہوں نے کہا، ’’مودی حکومت کا بجٹ اپنے اتحاد کے حلیفوں کو ٹھگنے کے لئے آدھی ادھوری ریوڑیاں بانٹ رہا ہے، تاکہ این ڈی اے بچا رہے۔ یہ ملک کی ترقی کا بجٹ نہیں بلکہ ’مودی حکومت بچاؤ‘ بجٹ ہے۔

Published: undefined

کھڑگے نے کہا، ’’20 مئی 2024 کو، یعنی انتخابات کے دوران ہی مودی جی نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ ہمارے پاس پہلے سے ہی 100 دن کا ایکشن پلان ہے۔ جب ایکشن پلان دو مہینے پہلے تھا، تو کم از کم بجٹ میں ہی بتا دیتے! بجٹ میں کوئی منصوبہ نہیں ہے اور بی جے پی صرف عوام کو دھوکہ دینے میں مصروف ہے۔‘‘

کانگریس صدر نے کہا، ’’10 سال بعد ان نوجوانوں کے لیے محدود اعلانات کیے گئے ہیں جنہیں سالانہ دو کروڑ نوکریاں پیدا کرنے کے جملے کو برداشت کر رہے ہیں۔ کسانوں کے لیے صرف سطحی باتیں ہوئی ہیں، ڈیڑھ گنا ایم ایس پی اور آمدنی دوگنی کرنا، یہ سب انتخابی فراڈ نکلا! اس حکومت کا دیہی تنخواہوں میں اضافہ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined