گجرات کے راجکوٹ میں ٹی آر پی گیم زون میں زبردست آگ لگنے سے اب تک 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس معاملے کی سماعت ہائی کورٹ کی اسپیشل برانچ کے سامنے ہوئی۔ اس کی سماعت جسٹس برین ویشنو اور جسٹس دیون دیسائی کی بنچ نے کی۔ اس دوران عدالت نے کہا کہ یہ انسان کی پیدا کردہ عافت ہے۔ واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے راجکورٹ میں آتشزدگی کے واقعہ میں معصوم بچوں کی جانوں کے ضیاع کا ازخود نوٹس لیا ہے۔
Published: undefined
عدالت نے کہا کہ گیمنگ زون کی تعمیر اور آپریشن کے لیے باقاعدہ اور مناسب قوانین پر عمل نہیں کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ احمد آباد میں سندھو بھون روڈ، سردار پٹیل رنگ روڈ اور ایس جی ہائی وے پر گیمنگ زون عوامی تحفظ کے لیے خطرہ ہیں۔ ہائی کورٹ نے احمد آباد، وڈودرا، سورت اور راجکوٹ میونسپل کارپوریشن سے وضاحت طلب کی۔
Published: undefined
عدالت نے کہا کہ کارپوریشن کو یہ بتانا ہوگا کہ اس گیمنگ زون کو چلانے کی اجازت قانون کی کس شق کے تحت دی گئی تھی۔ ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ کارپوریشن ایک دن کے اندر یہ معلومات فراہم کرے۔ اس کے ساتھ عدالت نے فائر سیفٹی رولز کی تعمیل کے حوالے سے بھی وضاحت طلب کی ہے۔واضح رہے کہ اس معاملے کی اگلی سماعت کل ہوگی۔ عدالت نے کل ریاستی حکومت کے ساتھ تمام میونسپل کارپوریشنوں کو طلب کیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ راجکوٹ کے ٹی آر پی گیم زون میں ہفتہ کو زبردست آگ لگ گئی، اس المناک حادثے میں 27 لوگوں کی موت ہو گئی۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق حادثے میں 9 بچے بھی جان کی بازی ہار گئے۔ آگ لگنے کے وقت گیمنگ زون میں لوگوں کی اچھی خاصی تعداد موجود تھی، کیونکہ ہفتہ کو چھٹی کا دن تھا، یہی نہیں ویک اینڈ پر بھیڑ کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے گیمنگ زون کی انتظامیہ نے 99 روپے انٹری فیس کی اسکیم رکھی تھی۔ اس معاملے میں ریاستی حکومت نے 5 رکنی ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے، جو اس واقعہ کی تحقیقات کرکے 72 گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کرے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined