نریندر مودی تیسری بار ہندوستان کے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے جا رہے ہیں۔ ان کی حلف برداری کی تقریب اتوار (9 جون) کو ہوگی۔ تاہم مودی حکومت کی حلف برداری سے قبل ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی نے اہم دعویٰ کیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ حکومت زیادہ دن نہیں چلے گی۔
Published: undefined
ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا، ’’بی جے پی کے کئی رہنما چند دنوں میں پارٹی چھوڑ سکتے ہیں۔ بی جے پی کے کئی رہنما بہت پریشان اور ناخوش ہیں۔ یہ حکومت زیادہ دن نہیں چلے گی۔‘‘
یہ سوال پوچھے جانے پر کہ آیا ترنمول کانگریس نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرے گی؟ سی ایم ممتا بنرجی نے کہا کہ انہیں نہ تو کوئی دعوت نامہ موصول ہوا ہے اور نہ ہی وہ حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گی۔
Published: undefined
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں تبدیلی کی ضرورت ہے، ہم سیاسی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جو مینڈیٹ آیا ہے اس کے بعد نریندر مودی کو وزیر اعظم نہیں بننا چاہیے۔ آج انڈیا الائنس نے حکومت بنانے کا دعویٰ نہیں کیا، اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم مستقبل میں ایسا نہیں کریں گے۔
Published: undefined
ممتا بنرجی نے سی اے اے کو لے کر بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ سی اے اے کو منسوخ کرنا پڑے گا۔ ہم یہ مطالبہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔ مجھے افسوس ہے، لیکن میں حکومت بنانے کے لیے ایک غیر آئینی، غیر قانونی جماعت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار نہیں کر سکتی۔ میری نیک تمنائیں ملک کے لیے ہوں گی، تمام اراکین اسمبلی سے کہوں گی کہ اپنی پارٹی کو مضبوط کریں۔ ہم آپ کی پارٹی نہیں توڑیں گے لیکن آپ کی پارٹی اندر سے ہی ٹوٹ جائے گی، لوگ آپ کی پارٹی سے خوش نہیں ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined