مہاتما گاندھی کی برسی پر کانگریس نے ان کے لیے بہترین خراج عقیدت نفرت کے خلاف جنگ لڑنے کو قرار دیا ہے۔ کاگنریس کا کہنا ہے کہ راشٹرپتا کو سچی خراج عقیدت یہی ہوگی کہ نفرت کی آندھی میں سچائی اور خیر سگالی کی شمع کو بجھنے نہ دیا جائے۔ پارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو لوگ مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کی تعریف کرتے ہیں، انھیں ہندوستان کے نظریات کو متعارف کرنے کی اجازت قطعی نہیں دی جانی چاہیے۔
Published: undefined
کانگریس کے سابق صدر اور بھارت جوڑو نیائے یاترا کی قیادت کر رہے گاہل گاندھی نے مہاتما گاندھی کی موت کا سبب آر ایس ایس کے نظریات کو ٹھہرایا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’آج ہی کے دن نفرت اور تشدد کے نظریات نے ملک سے ان کے باپو کو چھینا تھا۔ اور آج وہی سوچ ان کے اصولوں و نظریات کو بھی ہم سے چھین لینا چاہتی ہے۔ لیکن نفرت کی اس آندھی میں سچائی اور خیر سگالی کی شمع کو بجھنے نہیں دینا ہے۔ یہی گاندھی جی کو ہماری سچی خراج عقیدت ہوگی۔‘‘
Published: undefined
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ مہاتما گاندھی کو یاد کیا ہے۔ انھوں نے مہاتما گاندھی کے ایک نظریہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا دشمن ڈر ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ یہ نفرت ہے، لیکن دراصل یہ ڈر ہے۔ کھڑگے مزید لکھتے ہیں کہ ’’شہید دیوس پر اپنے ملک کے اخلاقی محافظ باپو کو اپنا احترام پیش کرتا ہوں۔ ہمیں ان لوگوں کے خلاف لڑنے کا عزم کرنا چاہیے جو ’ممکن‘ اور ’طلوع‘ (سبھی کی ترقی) پر مبنی ان کے اصولوں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔‘‘ کھڑگے نے کہا کہ تنوع میں اتحاد والے ہندوستان کی حفاظت کے لیے سب کچھ کرنا ہوگا اور لوگوں کے درمیان انصاف، مساوات اور بھائی چارہ بھی یقینی کرنا ہوگا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ 76 سال قبل آج ہی کے دن، یعنی 30 جنوری کو مہاتما گاندھی کا قتل ناتھو رام گوڈسے نے کر دیا تھا۔ گاندھی جی کی یاد میں آج بہار کے ارریہ میں بھارت جوڑو نیائے یاترا کیمپ والی جگہ پر صبح سویرے دعائیہ جلسہ منعقد کیا گیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے اس کی تصویریں شیئر کی ہیں جہاں راہل گاندھی اور کئی دیگر لیڈران نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز