قومی خبریں

تیسرا ٹیسٹ: روہت کی تیسری سنچری، رہانے سنچری کے قریب

ہندوستان نے خراب آغاز سے ابھرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے خراب روشنی سے متاثر پہلے دن ہفتہ کے روز 58 اوور میں تین وکٹ پر 224 رن بنا لئے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

رانچی میں ہٹ مین روہت شرما (ناٹ آؤٹ 117) کی سیریز کی تیسری سنچری اور ان اجنکیا رہانے (ناٹ آؤٹ 83) کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 185 رن کی ناٹ آؤٹ شراکت داری کی بدولت ہندوستان نے خراب آغاز سے ابھرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے خراب روشنی سے متاثر پہلے دن ہفتہ کے روز 58 اوور میں تین وکٹ پر 224 رن بنا لئے۔

روہت کی سیریز کی یہ تیسری اور کیریئر کی چھٹی سنچری ہے۔ دھماکہ خیز اوپنر روہت نے اپنی سنچری کے ساتھ ہی ٹیسٹ کرکٹ میں 30 ویں میچ میں 2000 رن بھی پورے کر لیے ہیں۔ روہت اب تک 164 گیندوں پر 14 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 117 رن بنا چکے ہیں۔ روہت کے ساتھ رہانے 135 گیندوں میں 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 83 رن بنا کر کریز پر ہیں۔ دونوں نے چوتھے وکٹ کے لئے 256 گیندوں میں 185 رن کی ناٹ آووٹ ساجھےداری کر ڈالی ہے۔

Published: undefined

پہلے دن کا کھیل خراب روشنی کی وجہ سے 32 اوور پہلے ختم کرنا پڑا۔ پہلے دن مینک اگروال 10، چتیشور پجارا صفر اور کپتان وراٹ کوہلی 12 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہندوستان نے تین وکٹ پر 39 رن کے خراب آغاز سے باہر آتے ہوئے اسٹمپس تک اپنا اسکور عزت دارانہ کر لیا۔

تیسرے میچ میں ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن ہندوستان نے صبح صرف 39 رن جوڑ کر ہی اپنے تین اہم وکٹ گنوا دیے۔ اگرچہ میدان پر پھر روہت اور اجنکیا نے مورچہ سنبھالتے ہوئے چوتھے وکٹ کے لئے ناٹ آؤٹ 185 رنوں کا اضافہ کردیا۔ اگرچہ خراب روشنی کی وجہ سے دن کا کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا پڑا۔

Published: undefined

روہت نے 30 ویں ٹیسٹ میں اپنی چھٹی سنچری ڈین پیئٹ کی گیند پر چھکا لگانے کے ساتھ مکمل کی۔ وہ اسی کے ساتھ عظیم اوپنر سنیل گواسکر کے بعد ہندوستان کے محض دوسرے اوپنر بھی بن گئے جنہوں نے ایک سیریز میں تین یا اس سے زیادہ سنچریاں بنائی ہیں۔ رہانے دوسرے سرے پر اپنی 11 ویں ٹسٹ سنچری سے 17 رن دور ہیں۔ یہ ان کا 61 واں ٹیسٹ ہے۔

اس سے پہلے مینک اگروال 10 رن، چتیشور پجارا صفر اور وراٹ 12 رن بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔ جنوبی افریقہ کو فاسٹ بولر كیگسو ربادا نے اچھی شروعات دلاتے ہوئے دو وکٹ اور اینرچ نورتجے نے ایک وکٹ دلایا۔ لیکن لنچ سے پہلے آؤٹ ہوئے ان تین بلے بازوں کے بعد مہمان ٹیم کو اسٹمپس ہونے تک پھر کوئی کامیابی ہاتھ نہ لگی۔

Published: undefined

ہندوستان نے لنچ تک پہلی اننگز میں 23 اوور میں تین وکٹ گنوا 71 رن بنائے تھے۔ پہلے دو ٹسٹ میچوں میں ڈبل سنچری اور سنچری بنانے والے مینک کو ربادا نے ڈین ایلگر کی کے ہاتھوں کیچ کرا یا۔ اس میدان پر 2017 میں آسٹریلیا کے خلاف ڈبل سنچری بنانے والے پجارا اس بار 9 گیندوں میں کھاتہ کھولے بغیر ربادا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

پونے ٹیسٹ میں ناٹ آؤٹ 254 رن بنا کر اپنے کیریئر کا بہترین اسکور بنانے والے وراٹ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہیں ٹک سکے۔ وراٹ نے 12 رن کے لئے 22 گیندیں کھیلیں اور دو چوکے لگائے۔ نورتجے نے ہندوستانی کپتان کو ایل بی ڈبلیو کیا۔ ان حالات میں روہت اور رہانے نے مضبوطی کے ساتھ کھیلنے ہوئے لنچ تک اسکور 71 رن اور چائے کے وقفہ تک 205 رن پہنچا دیا۔

Published: undefined

وشاکھاپٹنم میں پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے روہت نے اپنے 50 رن 86 گیندوں میں اور 100 رن 130 گیندوں میں پورے کئے۔ رہانے کی 50 رن 70 گیندوں میں بنائے۔ دونوں بلے بازوں نے اسٹمپس تک ہندوستانی پوزیشن کو کافی حد تک بہتر کیا۔ ربادا نے 54 رن پر دو وکٹ اور نورتجے نے 50 رن پر ایک وکٹ لیا۔

میزبان ٹیم نے گزشتہ پونے میچ کی اپنی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کرتے ہوئے ٹیم اتاری۔ فاسٹ بولر ایشانت شرما کو رانچی میں آرام دیا گیا جبکہ لیفٹ آرم اسپنر شہباز ندیم کو ٹیسٹ میں کھیلنے کا موقع ملا۔ وہیں جنوبی افریقی ٹیم نے میچ میں پانچ تبدیلیاں کی ہیں۔ ویرنارن فلینڈر، تھيونس ڈی بروئن، ایڈین ماركرم، کیشومہاراج اور سینورام متھوسامي کو باہر بٹھایا گیا ہے۔ مہاراج تو زخمی ہونے کی وجہ سے اس ٹیسٹ سے پہلے ہی باہر ہو گئے تھے۔ ان کی جگہ لنگی انگدي، زبیر حمزہ، ہنرک كلاسین، جارج لنڈے اور ڈین پیئٹ کو اس میچ میں جگہ دی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined