قومی خبریں

ملک کے عوام کو مفاد پرست حکومت کی ضرورت نہیں: پرینکا گاندھی

مرکز کی موجودہ حکومت کو عوام مخالف اور ’مغرور‘ قرار دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ ملک کے عوام کو نئی حکومت کی تلاش ہے جو سماج کے ہر طبقے کی ضرورتوں کو پورا کرنے کی اہل ہو۔

تصویر / <a href="https://twitter.com/INCUttarPradesh">@INCUttarPradesh</a>
تصویر / @INCUttarPradesh 

وارانسی: مرکز کی موجودہ حکومت کو عوام مخالف اور ’’مغرور‘‘ قرار دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ کو کہا کہ ملک کی عوام کو نئی حکومت کی تلاش ہے جو سماج کے ہر طبقے کی ضرورتوں کو ایمانداری سے پورا کرنے کی اہل ہو۔

مودی کے پارلیمانی حلقے وارانسی میں ندی کے سہارے روزی روٹی چلانے والے نشاد اور دیگر سماج کے لوگوں کو گنگا کے تاریخی گھاٹ پر خطاب کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا ’’ پانچ سالوں میں آپ نے دیکھا کہ ملک کی کیا حالت ہوگئی ہے۔ ہر سال دو کروڑ روزگار دینے کا وعدہ پورا نہیں ہوا۔ کسانوں کو نہ تو کھاد، بیج کے لئے پیسے ملے اور نہ ہی فصل کی مناسب قیمت دی گئی۔ اس وجہ سے بہت سے کسانوں کو خودکشی کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔‘‘

Published: 20 Mar 2019, 4:10 PM IST

تصویر / @INCUttarPradesh

پرینکا گاندھی نے نریندر مودی حکومت پر خواتین اور مزدور مخالف ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ لوگ اس انتخاب میں ایسے لیڈروں اور پارٹیوں کو اقتدار میں آنے سے روکنے کے لئے حق رائے دہی کا استعمال کریں جن کا مقصد سماجی خدمت کے بجائے اقتدار کے مزے حاصل کرنا ہوگیا ہے۔ ملک کے غریب، مزدور، کسان، بے روزگاروں اور خواتین کو بی جے پی کی مغرور حکومت نہیں چاہیے۔ جس نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں سماج کے ہر طبقے اور اداروں کو تباہ کرنے کا کام کیا ہے۔

انہوں نے مرکز میں کانگریس کی حکومت بنانے میں مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ’’ آپ کو ایسی حکومت کا انتخاب کرنا چاہیے جو مغرور نہ ہو اور آپ کے ہر مسئلے کو سلجھا سکے۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مرکز میں ان کی حکومت بنی تو نشاد سماج کے ملاحوں سمیت ندی کے سہارے اپنی زندگی گذارنے والے تمام لوگوں کے مسائل دور کرنے کے لئے ایک علیحدہ وزارت قائم کرے گی۔ غریبوں، بے روزگاروں اور کسانوں سمیت سماج کے ہر طبقے کی ضرورتوں کا پورا خیال رکھا جائے گا۔‘‘

Published: 20 Mar 2019, 4:10 PM IST

اس سے قبل کانگریس جنر ل سکریٹری نے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے وارانسی (رام نگر) واقع ان کی مورتی پر گلپوشی کی۔ ملاحوں اور دیگر غریب لوگوں سے گفتگو کرنے کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کے ’’ گڑھ‘‘ میں گھیرنے کی مہم کا آغاز کیا۔

Published: 20 Mar 2019, 4:10 PM IST

تصویر / @INCUttarPradesh

پرینکا گاندھی کے وارانسی پہنچنے پر پرجوش کانگریس لیڈروں اور کارکنوں نے ان کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف گذشتہ پارلیمانی الیکشن میں مقابلہ کرنے والے سابق ایم ایل اے اجے رائے، سابق رکن پارلیمان راجیش مشر اور ضلع صدر پرجا ناتھ شرما، خواتین کانگریس کی ریکھا شرما سمیت کئی لیڈروں نے ان کا اسقبال کیا۔

پروانچل میں کانگریس کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا ھاندھی نے رام نگر واقع ہندوستان کے دوسرے وزیراعظم کے آبائی رہائش پر پہنچیں، جہاں کچھ وقت تک ان کی رہائش گاہ کا دیدار کیا۔ انہوں نے رام نگر چوراہے پر شاستری جی کی مورتی پر گلپوشی کے بعد وہاں سے ان کی رہائش گاہ تک کا سفر پیدل طے کیا۔ راستے میں انہوں نے کئی لوگوں سے بات چیت کی۔ اس کے بعد وہ متعدد لیڈروں اور کارکنوں کے ساتھ گنگا کو عبور کر کے دوسری جانب واقع اسی گھاٹ پہنچیں۔ ہزاروں کانگریس کارکنوں خاص طور سے نشاد سماج کے لوگوں سے خطاب کیا۔

Published: 20 Mar 2019, 4:10 PM IST

تصویر / @INCUttarPradesh

پڑوسی ضلع مرزا پور اور سڑک کے ذرریعہ وارانسی کے رام نگر تک ان کے سفر کے دوران جگہ جگہ کھڑے کانگریس کارکنوں نے پرینکا گاندھی زندہ باد کے نعرے لگا کر پرینکا گاندھی کا شاندار استقبال کیا۔ انہوں نے ہاتھ جوڑ کر و ہاتھ ہلا کر پرجوش کارکنوں کو جواب دیا۔ اس دوران کانگریس کارکنوں میں جوش دیکھنے کے لائق تھا۔

وارانسی پہنچنے سے قبل پرینکا نے مرزا پور، بھدوہی اور پریاگ راج میں کئی مذہبی اور سیاسی پروگرام کے دوران اپنی دادی سابق وزیر اعظم اندراگاندھی و والد راجیو گاندھی کے وقت سے کانگریس سے جڑے کئی عام کارکنوں اور لوگوں سے جذباتی ملاقاتیں کیں۔

Published: 20 Mar 2019, 4:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Mar 2019, 4:10 PM IST