نئی دہلی: سابق مرکزی وزیر اور جے ڈی یو کے سابق صدر شرد یادو کے انتقال پر وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی سمیت متعدد لیڈران نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹ کر کے کہا ’’شرد یادو کے انتقال سے بہت دکھ ہوا۔ اپنی طویل سیاسی زندگی میں انہوں نے رکن پارلیمنٹ اور وزیر کے طور پر مقبولیت حاصل کی۔ وہ ڈاکٹر لوہیا کی اقدار سے کافی متاثر تھے۔ میں ہمیشہ ہماری بات چت کو یاد رکھونگا۔ ان کے خاندان اور پرستاروں کے تئیں تعزیت۔‘‘
Published: undefined
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ’’سابق مرکزی وزیر شرد یادو کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا۔ جمہوری اقدار کے لئے جدوجہد کرنے والے 70 کے عشرے کے لیڈر شرد یادو پارلیمنٹ میں محروموں کی ایک اہم قومی آواز تھے۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں کے تئیں میری دلی تعزیت۔‘‘
Published: undefined
راہل گاندھی نے شرد یادو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’’شرد یادو سماجواد کے لیڈر ہونے کے ساتھ ایک نرم دل انسان تھے۔ میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ ان کے غمزدہ اہل خانہ سے میں گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ملک کے لئے ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔‘‘
Published: undefined
لالو پرساد یادو نے سنگاپور کے اسپتال سے ویڈیو پیغام کے ذریعے شرد یادو کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ لالو یادو نے کہا کہ بڑے بھائی شرد یادو کے انتقال کی خبر سن کر میں بہت پریشان ہوں۔ میں بہت دکھی ہوں اور بہت صدمہ پہنچا ہے۔ شرد یادو، ملائم سنگھ یادو، نتیش کمار اور میں، دیگر لیڈروں کے ساتھ عوامی لیڈر ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اور کرپوری ٹھاکر کی صحبت میں سیاست کرتے رہے ہیں۔ آج ان کی اچانک رخصتی سے مجھے بہت صدمہ پہنچا۔ وہ ایک عظیم سوشلسٹ رہنما تھے۔ وہ صاف گو تھے۔ ان سے میں کبھی کبھی لڑ بھی لیتا تھا۔ اختلاف تو ہوتے تھے لیکن کبھی دلوں میں فرق نہیں آتا تھا۔ وہ اب ہمارے درمیان نہیں ہیں۔ خدا ان کی روح کو سکون دے۔ سوگوار خاندانوں سے میری تعزیت۔‘‘
Published: undefined
آر جے ڈی لیڈر اور بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے ٹوئٹ کیا ‘‘میں منڈل کے مسیحا، عظیم سوشلسٹ لیڈر اور میرے سرپرست شرد یادو کے ناگہانی انتقال کی خبر سے غمزدہ ہوں اور کچھ کہنے سے قاصر ہوں۔ والدہ اور بھائی شانتنو سے بات چیت ہوئی۔ دکھ کی اس گھڑی میں پورا سماج وادی خاندان اہل خانہ کے ساتھ ہے۔‘‘
Published: undefined
بہار کے لیڈر پپو یادو نے ٹوئٹ کیا ’’ملک کے ایک تجربہ کار سیاست دان، سوشلزم اور سماجی انصاف کے جنگجو شرد یادو کے انتقال کی خبر سن کر دل ٹوٹ گیا ہے۔ اگرچہ سیاست میں اختلاف تھا لیکن ان کے ساتھ ہمیشہ پیار کا رشتہ رہا۔ خدا ان کی روح کو سکون دے۔ سبھاشنی اور شانتنو کے تئیں میری گہری تعزیت۔‘‘
Published: undefined
سابق آر جے ڈی لیڈر اور فی الحال بی جے پی کے ایم پی رام کرپال یادو نے ٹوئٹ کیا ’’سابق مرکزی وزیر شرد یادو کے انتقال کی خبر سے صدمے میں ہوں۔ خدا مرحوم کی روح کو سکون اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ شرد یادو نے 75 سال کی عمر میں گروگرام کے ایک اسپتال میں آخری سانس لی۔ ان کے داماد راج کمل راؤ نے بتایا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے، جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ انہیں گردے کی تکلیف تھی اور وہ ڈائیلاسس پر تھے۔ ان کا جسد خادی مدھیہ پردیش میں ان کے آبائی گاؤں لے جایا جائے گا، جہاں آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔
شرد یادو کا طویل سیاسی کیریئر رہا ہے۔ وہ بہار کی مدھے پورہ سیٹ سے چار بار ایم پی رہ چکے ہیں۔ وہ مرکز میں وزیر کے ساتھ جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے صدر بھی تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined