اتراکھنڈ اسمبلی انتخاب قریب ہے۔ ایسے میں انتخاب کو غیر جانبدار اور پرامن طریقے سے کرانا بھی پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ س ضمن میں اتراکھنڈ پولیس نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہماچل پردیش اور اتر پردیش پولیس کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی جس میں انتخاب کے دوران ووٹنگ عمل متاثر کرنے والے مجرمانہ اور غیر سماجی عناصر کی اتراکھنڈ میں دراندازی نہ ہو سکے، اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Published: undefined
دراصل اتراکھنڈ پولیس ڈائریکٹر جنرل اشوک کمار کی صدارت میں تینوں ریاستوں کی پولیس کی میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ میں آپسی اتفاق سے ایسے کام پر زور دیا گیا جس سے اتراکھنڈ کے اسمبلی انتخاب میں باہری ریاستوں کے جرائم پیشے سرحدوں کو پار کرنے کی ہمت نہ کر سکیں اور انتخاب بھی متاثر نہ ہو۔ وہیں مجرمانہ اور غیر سماجی عناصر جو انتخابی عمل میں مداخلت کر سکتے ہیں، ان پر سخت نگرانی رکھی جا سکے۔ ان کے علاوہ غیر قانونی نشیلی اشیاء، شراب، اسلحہ اور نقد کی اسمگلنگ روکنے کے لیے بھی خصوصی پالیسی بنائی گئی۔
Published: undefined
ریاست کے تین اہم اضلاع ہیں جن سے اتر پردیش کی سرحدیں ملتی ہیں۔ یہاں 50 بارڈر چیک پوسٹ پر اضافی فورس کا سخت پہرہ رہے گا۔ اودھم سنگھ نگر سے ملحق اتر پردیش کے 30 بارڈر چیک پوسٹ، ہریدوار سے ملحق یوپی سرحد کے 20 چیک پوسٹ سمیت دہرادون سے ملحق مغربی اتر پردیش کے سرحدی 10 چیک پوسٹوں پر 24 گھنٹے نگرانی رکھی جا رہی ہے۔ اتنا ہی نہیں، تینوں ریاستوں کی پولیس بارڈر چیک پوسٹ پر 14 گھنٹے مشترکہ چیکنگ مہم جاری رکھے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز