قومی خبریں

دہلی کے کئی علاقوں میں 18 گھنٹے تک نہیں ہوگی پانی کی سپلائی، جل بورڈ نے جاری کیے ہیلپ لائن نمبر

بوانا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے نکلنے والے بوانا واٹر مین لائن میں انٹر کنیکشن کام کے سبب بدھ کو صبح 10 بجے سے لے کر 17 اکتوبر کو صبح 4 بجے تک آبی سپلائی متاثر رہے گی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر 'ایکس'&nbsp;<a href="https://x.com/DelhiJalBoard">@DelhiJalBoard</a></p></div>

تصویر 'ایکس' @DelhiJalBoard

 

 راجدھانی دہلی میں باہری شمالی ضلع کے کچھ علاقوں میں پانی کی سپلائی تقریباً 18 گھنٹے تک متاثر رہے گی۔ دہلی جل بورڈ نے سوشل میڈیا سائٹ 'ایکس' پر اس سلسلے میں جانکاری دی۔ ساتھ ہی بورڈ نے پریشانی سے بچنے کے لیے لوگوں سے وافر مقدار میں پانی جمع کر لینے کی صلاح دی ہے۔

اطلاع کے مطابق بوانا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے نکلنے والے 1000 ایم ایم قطر والے بوانا واٹر مین لائن میں انٹر کنیکشن کام کے سبب بدھ کو صبح 10 بجے سے لے کر اگلے دن (17 اکتوبر) صبح 4 بجے تک آبی سپلائی متاثر رہے گی۔ اس طرح بوانا اور آس پاس کے بڑے علاقے میں تقریباً 18 گھنٹے پانی کی سپلائی بند رہے گی۔

Published: undefined

دہلی جل بورڈ نے اس سلسلے میں ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا ہے۔ پانی سپلائی سے متعلق جانکاری کے لیے ہولمبی کلاں کے لیے 011-27700231 اور 27700789 اور مغربی وِہار کے لیے 011-25281197 اور 28542057 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ آبی سپلائی متاثر رہنے والے علاقوں میں بوانا اور آس پاس کی کالونی، سلطان پور ڈباس، پونٹھ خرد، بروالا، ماجرا ڈباس، چاند پور، وارڈ 35 کے تحت کنجھ والا، وارڈ-36 رانی کھیڑا و اس کے ساتھ لگے علاقے شامل ہیں۔

Published: undefined

دہلی جل بورڈ نے متاثرہ علاقوں کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کی سپلائی متاثر رہنے کے دوران اپنی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے پہلے سے ہی سہولت کے مطابق پانی کو جمع کرلیں اور اس مدت کے دوران اس کا صحیح طور پر استعمال کریں۔ ساتھ ہی کسی بھی طرح کی مدد کے لیے ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔ رہائشیوں کے ذریعہ گزارش کرنے پر پانی کے ٹینکر دستیاب کرائے جائیں گے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ مغربی دہلی کے کئی علاقوں میں 13 سے 17 اکتوبر تک پانی کی سپلائی متاثر ہے۔ دہلی جل بورڈ نے اس کی وجہ پائپ لائن اور دیگر آلات کی مرمت کو بتایا ہے۔ مرمت کام کے سبب دہلی کے ورون نکیتن، راجہ گارڈن، رانی باغ، موتی نگر، شانتی پوری، رمیش نگر، کھیالا، ٹیگور گارڈن، راجوری گارڈن، تلک نگر اور ہری نگر میں پانی کی سپلائی متاثر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined