ممبئی: مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اتوار کے روز کہا کہ وہ ریاست میں کسی تازہ لاک ڈاؤن کے حق میں نہیں ہیں اور نہ ہی شبینہ کرفیو (رات کا کرفیو) کو مسلط کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں حالانکہ کورونا وائرس پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے، لیکن حالات دن بدن بہتر ہو رہے ہے۔
Published: undefined
کورونا وائرس میٹرو کار شیڈ سمیت دیگر موضوعات پر منعقدہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاست کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے عوام کو ہدایت دی کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اگلے چھ ماہ تک ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ "روک تھام علاج سے بہتر ہے۔ عوامی مقامات پر ماسک پہننا کم سے کم چھ ماہ تک اپنی عادت بنانا چاہیے۔"
Published: undefined
واضح رہے کہ 22 نومبر کو ادھو ٹھاکرے نے ریاست کے عوام سے خطاب کرتے کرتے ہوئے کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوے عوام کو متنبہ کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ اگر حالات قابو میں نہہں آئے تو ریاست کو دوبارہ لاک ڈاون کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ تازہ صورتحال کے مطابق آج مہاراشٹرا میں 3940 تازہ کووڈ کیسز کا اندراج ہوا جس کے سبب کورونا متاثرین کی کل تعداد 1892707 ہو گئی۔ جبکہ ریاست میں بھر میں وبائی امراض کی وجہ سے 74 اموات کی اطلاع ملی ہے، جس سے ہلاکتوں کی تعداد 48648 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
دریں اثنا، ممبئی شہر میں 632 نئے کیس رپورٹ ہوئے، جنہوں نے معاملے کی تعداد 286264 کردی، جبکہ اس کی ہلاکتوں کی تعداد 9 نئے اموات کے ساتھ 10980 ہوگئی۔ ریاست نے اب تک 12059235 ٹیسٹ کرائے ہیں۔ مہاراشٹر کے کووڈ- 19 کے اعداد و شمار حسب ذیل ہیں: مثبت معاملات: 1892707، نئے معاملات 3940، اموات کی تعداد: 48648، ڈسچارج مریض: 1781841، فعال معاملات 61095، تشخیص شدہ افراد کی تعداد : 12059235 ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز