قومی خبریں

مرکزی حکومت نے رام مندر پران پرتشٹھا کے دن ملک بھر میں نصف دن کی سرکاری چھٹی کا کیا اعلان

مرکزی حکومت نے نصف دن کی چھٹی کا اعلان اس مقصد سے کیا ہے تاکہ لوگ رام للا کی پران پرتشٹھا کا براہ راست نشریہ دیکھ سکیں، اس سلسلے میں مرکز کی طرف سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>رام مندر، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/ShriRamTeerth">@ShriRamTeerth</a></p></div>

رام مندر، تصویر @ShriRamTeerth

 

مرکزی حکومت نے 22 جنوری یعنی رام مندر پران پرتشٹھا تقریب کے دن پورے ملک میں نصف دن کی سرکاری تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس دن پورے ہندوستان میں سبھی مرکزی سرکاری دفاتر، حکومتی اداروں اور مرکزی صنعتی اداروں میں دوپہر 2.30 بجے تک نصف دن کی چھٹی رہے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی حکومت نے نصف دن کی چھٹی کا اعلان اس مقصد سے کیا ہے تاکہ لوگ رام للا کی پران پرتشٹھا کا براہ راست نشریہ دیکھ سکیں۔ اس سلسلے میں مرکزی حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کے جذبات اور ان کی گزارشات کو پیش نظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے رام مندر پران پرتشٹھا کے موقع پر پورے ہندوستان میں سبھی مرکزی سرکاری دفاتر، حکومتی اداروں اور مرکزی صنعتی اداروں میں 22 جنوری 2024 کو دوپہر 2.30 بجے تک نصف دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے اس سلسلے میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایودھیا میں رام للا پران پرتشٹھا کے مدنظر 22 جنوری کو سبھی مرکزی سرکاری دفاتر نصف دن کے لیے بند رہیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ رام مندر کی تعمیر کا کام فی الحال مکمل نہیں ہوا ہے، لیکن کچھ حصہ بن کر تیار ہو چکا ہے۔ ایودھیا رام مندر تعمیر کمیٹی کے چیئرمین نرپیندر مشرا نے کہا تھا کہ مندر کی پہلی منزل میں ابھی کام بچا ہوا ہے۔ یہاں رام دربار ہوگا۔ ساتھ ہی انھوں نے جانکاری دی تھی کہ 22 جنوری کو دوپہر تقریباً 12.30 بجے پران پرتشٹھا کا مہورت نکلا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined