قومی خبریں

احمد آباد ہو کر چلنے والی چار جوڑی ٹرینوں میں ہوں گے اضافی کوچ

تعلقات عامہ کے افسر پردیپ شرما نے بتایا کہ احمدآباد ہو کر گزرنے والی چار خصوصی ٹرینوں میں عارضی طور پر اضافی کوچ شامل کیے جائیں گے'

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

احمد آباد: مغربی ریلوے نے مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے احمدآباد ہو کر گزرنے والی چار جوڑی خصوصی ٹرینوں میں عارضی طور پر اضافی کوچ شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تعلقات عامہ کے افسر پردیپ شرما نے بتایا کہ احمدآباد ہو کر گزرنے والی چار خصوصی ٹرینوں میں عارضی طور پر اضافی کوچ شامل کیے جائیں گے، جن کی تفصیلات درج ذیل ہے:

Published: undefined

ٹرین نمبر 02945 ممبئی سنٹرل - اوکھا اسپیشل میں 8 مارچ سے 14 مارچ تک اور ٹرین نمبر 02946 اوکھا ممبئی سنٹرل اسپیشل میں 10مارچ سے 16 مارچ تک ایک سلیپر کوچ اضافی جوڑا جائے گا۔ ٹرین نمبر 09027 باندرا ٹرمینس-جموں توی اسپیشل میں 13 مارچ سے اور ٹرین نمبر 09028 جموں - باندرا ٹرمینس اسپیشل میں 15 مارچ سے ایک سلیپر کوچ شامل کیا جائے گا۔

Published: undefined

باندرا ٹرمینس۔دہلی سرائے روہلہ اسپیشل ٹرین نمبر 02949 میں 10 مارچ سے اور ٹرین نمبر 02950 دہلی سرائے روہلہ۔ باندرا ٹرمینس اسپیشل میں سے 11 مارچ سے ایک سلیپر کوچ جوڑا جائے گا۔ ٹرین نمبر 02965 باندرا ٹرمینس-بھگت کی کوٹھی اسپیشل میں 12 مارچ سے اور ٹرین نمبر 02966 بھگت کی کوٹھی - باندرا ٹرمینس اسپیشل میں 13 مارچ سے ایک سلیپر کوچ اضافی جوڑا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined